
اگر آپ کے الزام ثابت نہ ہوئے آپ کو پاکستان میں پی ٹی آئی کی ویب سائٹ اور ٹوئٹر کو بلاک کرنا ہو گا: سوشل میڈیا صارف
نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی عمر سیف چیمہ نے تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کی طرف سے جعلی اکائونٹس بنا کر گمراہ کن معلومات پھیلائے جانے کا دعویٰ کر دیا۔
عمر سیف چیمہ نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) پیغام میں لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف امریکہ کی سوشل میڈیا ٹیم کے سربراہ جبران الیاس ٹوئٹر پر جعلی اکائونٹس بنا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی ٹوئٹر کے جعلی اکائونٹ کو ٹوئٹر کا آفیشل اکائونٹ ظاہر کر کے لوگوں کو وارننگ کے نوٹسز بھیجے جا رہے ہیں۔
جعلی ٹوئٹر اکائونٹ سے یہ پیغامات ڈائریکٹر میسجز (ڈی ایم) کے طور پر بھیجے جا رہے ہیںجس میں لوگوں کو xhelprules.com نامی ویب سائٹ پر جانے کا بولا جاتا ہے جہاں لاگ ان کی معلومات طلب کی جاتی ہیں جس کے بعد لوگوں کا اکائونٹ ہیک کر لیا جاتا ہے۔ ملک امین اسلم کے ٹوئٹر اکائونٹ کا نام بدل کر دھوکہ دینے کیلئے عارضی طور پر xTwitterHelp رکھا گیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ: میرے ٹوئٹر اکائونٹ کو گزشتہ رات اٹیک کیا تھا، سب ٹوئٹر کے اس اکائونٹ کو رپورٹ کر کے جبران الیاس کو بے نقاب کریں، میں پہلے ہی اس اکاؤنٹ اور متعلقہ جعلی ویب سائٹ (http://xhelprules.com) کی اطلاع ٹوئٹر کو دے چکا ہوں۔
انہوں نے لکھا: یہ سب کچھ سوشل میڈیا کے ذریعے گمراہ کن معلومات پھیلانے، تشدد بھڑکانے اور لوگوں کے مذہبی جذبات کو بھڑکانے کے لیے بدنیتی پر مبنی ایک وسیع مہم کا حصہ ہے۔ آپ لوگوں کو اس طرح کا خطرناک کھیل کھیلتے ہوئے شرم آنی چاہیے!
https://twitter.com/x/status/1760991137349673350
تحریک انصاف امریکہ کے سوشل میڈیا ہیڈ جبران الیاس نے عمر سیف چیمہ کے پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا: عمر سیف چیمہ کے بے بنیاد دعوے کی تحقیقات کر کے اس کے نتائج یہاں شیئر کیے جائیں۔ عمر سیف چیمہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا: عمر بھائی اگر آپ کے الزام ثابت نہ ہوئے آپ کو پاکستان میں پی ٹی آئی کی ویب سائٹ اور ٹوئٹر) کو بلاک کرنا ہو گا، ٹھیک ہے؟ ویسے آپ یہ ٹویٹ VPN استعمال کر کے کر رہے ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1760991137349673350
صحافی عدیل حبیب نے عمر سیف کی تعلیمی قابلیت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ مجھے عمر سیف سے ایسی توقع نہیں تھی، اس بات نے اسے مزید ایکسپوز کر دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1761083740585865344
سینئر صحافی انس ملک نے لکھا: آپ کی مہربانی ہو گی مجھے بتا دیں کہ کون سا VPN استعمال کرنا ہے تاکہ میں ان وزیر صاحب کو ٹوئٹر میں رپورٹ کر سکوں!
https://twitter.com/x/status/1761004893626917142
ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا: آپ اس نتیجے پر پہنچے کیسے کہ یہ جعلی اکائونٹ جبران الیاس نے بنایا ہے؟ یا اسی آئی ایس آئی اہلکار نے آپ کو یہ معلومات دی ہیں جس نے ٹوئٹر پر آپ کو یہ ٹویٹ پوسٹ کرنے کیلئے مفت میں VPN اکائونٹ دیا ہے!
https://twitter.com/x/status/1760992994386481323
ہارون نے لکھا: عمر سیف چیمہ میں ایک پیشہ ور ڈیجیٹل/سائبر فرانزک ایڈوائزر ہوں، اس لیے میں آپ کی طرف سے کیے گئے کسی بھی سوال پر کسی تکنیکی وضاحت کو سمجھ سکتا ہوں! آپ اس نتیجے پر پہنچے کیسے کہ یہ جبران الیاس ہی ہے جو جعلی آئی ڈیز اور گمراہ کن ویب سائٹس بنا رہا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1761008784514982345
ہدیٰ نوید نے لکھا: الزام تراشی کا کھیل کھیلنے کے بجائے آپ پاکستان میں ٹویٹر/X کو بحال کرنے کو ترجیح دیں! ٹوئٹر کھولنے کے وسیع تر فوائد پر غور کریں اور اس پلیٹ فارم تک رسائی بحال کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ یہ آپ کی طرف سے قوم کے لیے بہترین الوداعی تحفہ ہو سکتا ہے!!!
https://twitter.com/x/status/1761010512320438389
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6jibrannalaiysjsjhdh.png
Last edited: