
چیئرمین تحریک انساف عمران خان نا اہل ہوجائیں یا ان پر پابندی لگ جائے الیکشن میں کھڑے ہونے کیلیے تو اس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا کیا لائحہ عمل ہوگا؟ جیونیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں میزبان علینہ فاروق شیخ نے سینیئر تجزیہ کار مظہر عباس سے اس حوالے سے سوال پوچھا، ساتھ ہی پوچھا کہ ضمنی انتخاب کی اس حوالے سے کیا اہمیت ہے؟ یا جلسے جلوس عمران خان کو الیکشن میں کامیابی دلواسکیں گے؟
مظہر عباس نے کہا کہ عمران خان کے پاس کھونے کیلیے اب کچھ نہیں ہے،حکومت کی پالیسی کا فائدہ عمران خان کو ملا، مہنگائی کم ہوجاتی، ریلیف ملتا عوام کو تو عمران خان کو نقصان ہوتا، لیکن عمران خان کے جلسے جلوس کا فائدہ عمران خان کو پنجاب میں ضمنی الیکشن میں نظر آگیا۔
مظہر عباس نے کہا کہ آج عمران خان کے پاس کھونے کیلیے اس لیے کچھ نہیں کیونکہ پنجاب میں ان کی حکومت ہے، خیبرپختونخوا میں ان کی حکومت ہے، ان کے پاس سینیٹ میں لوگ ہیں، الیکشن کے اعلان پر بات ہوسکتی ہے تو الیکشن کے اعلان پر بھی ایک میٹنگ پوائنٹ بن سکتا ہے،
باقی الزامات ، مقدمات تو گزشتہ حکومت نے نواز شریف پر بھی لگائے۔