عمران کی مقبولیت میں مزید اضافہ:حملے کے بعدلانگ مارچ کیوں روکاگیا؟عارف حمید

arif-hameed-bhati-long-mr-wz.jpg


سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے عمران خان پر حملے کے بعد لانگ مارچ روکنے کی وجہ کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرات ہیں جس کی وجہ سے عوامی ریلیز کو منسوخ کیا گیا ہے۔

جی این این کے پروگرام خبر ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر کرپشن پر الزامات عائد کرتی ہیں، عمران خان کو رجیم چینج کےبعد نااہل کروایا گیا، فارن فنڈنگ کیس میں پھنسانے کی کوشش کی گئی، درجنوں مقدمات درج کیے گئے، عمران خان روزانہ عدالتوں کے چکر لگارہےہیں، یہاں تک کہ ان پر قاتلانہ حملہ بھی کروایا گیا۔

انہوں نےکہا کہ اس ساری صورتحال کے باوجود عوام میں عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، حکومت اسی پہلو کو دیکھتے ہوئے عمران خان سے سیاسی میدان میں مقابلہ کرنےکے بجائے انہیں تکنیکی طور پر شکست دینا چاہتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1593261011686957057
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ بھی ہے یہ بھی ایک حقیقت ہے، ریاستی اداروں نے عمران خان کو اس حوالےسے آگاہ بھی کیا ہوا ہے، عوامی ریلی بھی اسی لیے بند کی گئی کیونکہ ریلیز میں ممکن نہیں ہے سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، اس ملک میں بینظیر بھٹو کے قاتل نہیں پکڑے گئے، لیاقت علی خان کے قاتلوں کا آج تک پتا نہیں چلا، خدانخواستہ عمران خان کے ساتھ کوئی واقعہ ہوجائے ، بہتر ہے عمران خان احتیاط کریں۔

https://twitter.com/x/status/1593262859298828291
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہےکہ عمران خان اسلام آباد میں لمبا پڑاؤ نہیں ڈالیں گے، عمران خان کی لانگ مارچ میں شرکت بھی ڈاکٹروں کی رائے سے مشروط کردی گئی ہے،ہفتے کو ممکن ہے تاریخ دی جائے، میری معلومات کے مطابق عمران خان آرمی چیف کی تعیناتی کے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں،عمران خان صاحب کہتے ہیں کہ وہ الیکشن کیلئے دباؤ برقرار رکھیں گے، ہمارا فیورٹ آرمی چیف کوئی نہیں ہے یہ فیصلہ میرٹ پر ہونا چاہیے۔