
عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی خبریں پیسے دے کر چلوائی جا رہی ہیں: مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کے مطابق حکومت ان کو مل چکی ہے، رسماً اعلان ہونا باقی ہے: سینئر صحافی وتجزیہ نگارعارف حمید بھٹی
سینئر صحافی وتجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی چینل جی این این نیوز کے پروگرام خبر ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک حکمت عملی کے تحت میاں محمد نوازشریف کو سیاست سے دوبارہ سے زندہ کرنے کے لیے میڈیا اور سوشل میڈیا کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔ نوازشریف کے ساتھ جو لوگ بھی رابطے میں ہیں ان کو پاکستان واپس لا رہے ہیں وہ سب اپنے فیصلے پر ایک دن پچھتائیں گے۔ ہم رہیں نہ رہیں لیکن تاریخ میں یہ سب کچھ لکھا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1707055968096604220
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو جو اب ملک میں لا رہے ہیں ان کے ساتھ یہ جو کچھ کریں گے وہ بھی تاریخ میں درج ہو گا، آج ان کے پاس طاقت ہے لیکن اللہ تعالیٰ کا بھی ایک نظام ہے۔ پاکستان میں سب سے غیراہم نوازشریف ہیں لیکن میڈیا پر چلنے والا ہر پروگرام ان کے گرد چل رہا ہے۔ عمران خان اس وقت ملک میں سب سے اہم شخصیت ہے جسے عوام دیکھنا چاہتی ہے لیکن اس کی جھلک بھی نہیں دکھائی جاتی۔
انہوں نے کہا کہ عوام چاہے خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے لیکن ملک کے چند طاقتور خاندانوں کے پاس ہر سہولت میسر ہے جو قوم کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں۔ عام انتخابات ابھی ہونے ہیں لیکن لندن میں بیٹھا شخص لکھ کر دے رہا ہے کہ آئندہ میں اس ملک کا وزیراعظم بنوں گا۔ عوام ہی خوشحال ہو گئی تو یہ چند خاندان کہاں سے کھائیں گے؟ جو ملک سے باہر محل بناتے ہیں۔
انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پیسے دے کر یہ خبریں چلائی جا رہی ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی سٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل ہو رہی ہے لیکن اس کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔ عمران خان جیل میں بیٹھا بھی صرف ایک ہی مطالبہ کر رہا ہے کہ صاف شفاف انتخابات کروائے جائیں، ڈیل کس بات کی کروں؟ مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کے مطابق حکومت ان کو مل چکی ہے، رسماً اعلان ہونا باقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سٹیبلشمنٹ سے ڈیل خبریں جان بوجھ کر پلانٹ کی جا رہی ہیں، کل جب اٹک جیل سے عمران خان نکلے تو انتظامیہ کو ہدایت تھی کہ اگر ان کی ایک بھی تصویر جاری ہوئی تو آپ سب سسپنڈ ہوں گے۔ اٹک جیل سے نکلنے پر گاڑی میں موجود عمران خان کے عکس کی ویڈیو سے پریشان ہو کر ایک اعلیٰ پولیس افسر کی سرزنش کی گئی ہے، اگر وہ باہر آگیا تو ان کے پلے کچھ نہیں رہے گا۔
https://twitter.com/x/status/1707056911731077390
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ڈیل کا تاثر دیا جا رہا ہے لیکن ڈیل جس کے ساتھ ہونی تھی اس کے ساتھ ہو چکی ہے، لندن سے کوئی فلائٹ لاہور ڈائریکٹ نہیں آتی لیکن ٹیلیفون ڈائریکٹ آتے ہیں ۔ غربت میں پاکستان سستا ترین ملک ہے، قوت خرید ختم ہو چکی، 98 فیصد عوام بجلی کا بل ادا کرنے اور ایک کلو آٹا خریدنے کے قابل بھی نہیں رہے، چند خاندانوں نے اس ملک کو یرغمال بنا لیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/arifh11h11.jpg