
چند ہفتوں سے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مذہب کو بنیاد بنا کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ نعوذبااللہ اسلام سے دور ہیں اور ان کے خلاف مذہبی جذبات بھڑکائے جا رہے ہیں اس کا آغاز مریم نواز نے کیا اور اب لیگی رہنما جاوید لطیف نے بھی پریس کانفرنس میں یہ کام کیا ہے۔
وفاقی وزیر و لیگی رہنما جاوید لطیف نے سرکاری ٹی وی پر اپنی پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کے پرانے بیانات میں سے کچھ حصے کاٹ کر ایک ایسا کلپ پیش کیا جس سے توہین مذہب ثابت کی جا سکے۔ مسلم لیگ ن کی اس سیاست پر سوشل میڈیا صارفین نے کڑا ردعمل دیا ہے۔
سیاسی مخالفین تو ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالتے ہی ہیں مگر سوال یہ ہے کہ سرکاری ٹی وی جو کہ ایک ریاستی ادارہ ہے وہ بھی مذہبی منافرت پھیلانے کے ایجنڈے پر چل پڑا ہے،صارفین کا سرکاری ٹی وی سے متعلق کہنا ہے کہ پی ٹی وی سرکاری چینل کی بجائے ایک گھر کی لونڈی بن کر رہ گیا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ اگر اس طرح مذہبی جذبات کو ابھار کر کسی کو نقصان پہنچایا گیا تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا؟ مقدس فاروق اعوان نے کہا ہے کہ ایک ایسے شخص کے خلاف گھٹیا پروپیگنڈا جو ریاست مدینہ کی بات کرتا ہے، جس نے پوری دنیا کے سامنے اسلامو فوبیا اور توہین رسالت کا مقدمہ لڑا۔
اس صارف نے کہا کہ کوئی اتنا بچہ نہیں کہ آپ کے پروپیگنڈے کو سمجھ نہ سکے، پی ٹی آئی کو یہ معاملہ فوری عدالت لے جانا چاہئے۔
https://twitter.com/x/status/1569943001534701568
صحافی مغیث علی نے اس کلپ پر لکھا کہ یہ عمران خان کے بیانات جو پیش کیے گئے ہیں یہ دراصل ٹوٹے جوڑے گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1569944252058140672
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کیخلاف مذہبی نفرت کا بیانیہ بڑھایا جارہا ہے، کھلم کھلا کہا جارہا تمہیں باہر نکلنے کی جگہ نہیں ملے گی، تم مسلمان نہیں، علماء سے فتویٰ مانگا جارہا ہے، یہ معمولی بات نہیں اگر کسی نے انتہائی اقدام اٹھایا تو وجہ "مذہبی جذبات" سے جوڑ دی جائے گی، اللہ کرم کرے۔
https://twitter.com/x/status/1569941229906837504
اس پر عاقب بلوچ نے کہا کہ یاد رکھو عمران کے خلاف کچھ ہوا تو بچو گے تم بھی نہیں تمہاری نسلیں تک تباہ کر دیں گے پاکستانی۔
https://twitter.com/x/status/1569952677462953984
ڈاکٹر سانول شہزاد تارڑ نے کہا پی ٹی آئی کے لوگ ستو پی کر سو رہے ہیں کوئی قانونی کارروائی نہیں بس ٹوئٹ کر کے خانہ پوری کی جا رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1569945238029967363
مہامیر نے کہا کہ اللہ کی امان میں ہے ہمارا خان، مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہے، یہ خود اپنے ہاتھوں ذلیل و رسوا ہوں گے۔
https://twitter.com/x/status/1569941683474685953
ایک صارف محسن خان نے کہا کہ جو شخص سیاست کے لیے بیٹی استعمال کر سکتا ہے وہ مذہب کارڈ استعمال کرے تو کوئی حیرت نہیں ہے
https://twitter.com/x/status/1569945143226007555
Last edited by a moderator: