
عمران خان کو معاشی تباہی کا ذمہ دار قرار دینے والے شبرزیدی ماضی میں کیا کہتے رہے؟
گزشتہ دنوں شبرزیدی نے نجی چینل کے شو میں کہا کہ اگر تحریک انصاف کی حکومت چلتی رہتی تو مدت ختم ہونے تک ملک معاشی طور پر تباہ ہو جاتا۔ ہم چیئرمین پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے تھے اور کہتے تھے کہ مگر وہ اس وقت کچھ سننے کے موڈ میں نہیں تھے، (ن) لیگ کے اراکین کے ٹیکس کی فائلیں مانگی جاتی تھیں۔
لیکن شبرزیدی ماضی میں کچھ اور ہی موقف پناتے رہے اور کہتے رہے کہ میں لکھ کر دینے کو تیار ہوں کہ عمران خان کے دور میں معیشت بہتر تھی۔
https://twitter.com/x/status/1537855448480628736
جون 2022 میں ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شبرزیدی نے کہا تھا کہ جب عمران خان گئے اس وقت معیشت بہتر تھی لکھ کر دینے کو تیار ہوں
انہوں نے مزید کہا کہ جب عمران خان اقتدار میں آئے میں نے عمران خان کو کہا کہ آپ شریف آدمی ہیں آپ نے اس معیشت کا بوجھ غلط اُٹھا لیا ہے، آپ کو قوم کو بتانا چاہئیے تھا کہ مجھے یہ دیوالیہ ملک ملا ہے۔
واضح رہے کہ شبرزیدی عمران خان کی حکومت میں چئیرمین ایف بی آر تھے،وہ استعفیٰ دینے کے بعد کافی عرصہ تک خاموش رہے لیکن ن لیگ کی حکومتی مدت پوری ہونے سے کچھ دن پہلے شبرزیدی کا اس طرح سامنے آنا کئی سوالوں کو جنم دیتا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کے خیال میں شبرزیدی نے ایسا انٹرویو کرکے نگران وزیراعظم کیلئے اپنا سی وی پیش کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shabaaahah.jpg