عمران کو جیل میں رکھنے سے اس کی مقبولیت میں کمی نہیں اضافہ ہوا،سہیل وڑائچ

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
sohaai1l11h.jpg

وفاقی حکومت کے پہلے 100دن گزر چکے ہیں۔ اگرچہ ان دنوں کو ہنی مون پیریڈ سمجھا جاتا ہے لیکن انہی ابتدائی دنوں کو دیکھ کر بخوبی یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آئندہ دنوں میں حکومت کیا کارگزاری دکھائے گی۔ بیتے ہوئے سو دنوں کو دیکھیں تو اس میں اچھے اوربرے پہلو دونوں نمایاں نظر آتے ہیں۔ اچھے پہلو افراط زر میں کمی، مہنگائی میں تھوڑا سا ریلیف، پٹرولیم کی قیمت میں کمی، ڈالر ریٹ کا استحکام، سٹاک مارکیٹ میں تیز ترین بہتری، برآمدات میںاضافہ اور درآمدات میں کمی ہیں۔

بُرے پہلوئوں میں نمایاں بات یہ ہے کہ معاشی بہتری کا جو منظر نامہ دکھائی دے رہا ہے وہ مستقل طور پرقائم رہتا ہوا نظر نہیں آتا، بظاہر یہ معاشی بہتری ایک بلبلے کی طرح ہے جو بیرون ملک کے سود کے قرض کی ادائیگیوں میں صرف ہو جائے گی اور ملک ایک بار پھر معاشی ابتری کا چیلنج بھگتے گا۔ دوسرا بُرا پہلو سیاسی عدم استحکام ہے، معاشی بہتری کو قائم رکھنے کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہوتا ہے چونکہ تحریک انصاف اس حکومت کوتسلیم کرنے پر ہی تیار نہیں اس لئے اعتماد کا بحران بڑھتا جا رہا ہے۔

موجودہ وفاقی حکومت کے سربراہ شہباز شریف سیاست سے آنکھیں چرا کر اپنی توجہ صرف معیشت اور گورننس پر مرکوز کیے ہوئے ہیں حالانکہ ان کے وزیر اعظم بننے اور قائم رہنے کیلئے سیاست کرنا ضروری ہے۔ سیاست پر ان کا لب کشائی نہ کرنا یا دوسرے لفظوں میں ’’گونگا‘‘ بنا رہنا حکومتی سیاست میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ دنیا بھر میں سیاسی کامیابی میں پہلی شرط سیاسی بیانیہ اور دوسری شرط کارگزاری ہوتی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کی توجہ کارگزاری پر تو ہے بیانیے پر بالکل نہیں۔ لہٰذا اگر وہ سونے کے پہاڑ کھڑے کردیں، شیشے کی سڑکیں بنا دیں اور پٹرول کو پانی جتنا سستا بھی کردیں تب بھی سیاسی بیانیے کے بغیر ان کی ساری کارگزاری اکارت جائے گی۔

معیشت میں جو بہتری آئی ہے وہ سخت نگرانی اور مسلسل محنت کی وجہ سے ہے لیکن اس طرح کی نگرانی ہر وقت اور ہمیشہ نہیں ہوسکتی۔ فوج اور حکومتی محکموں نے ڈالر کی افغانستان سمگلنگ کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہوا ہے چمن بارڈر کافی عرصے سے بند ہے، ظاہر ہے اسے ہمیشہ بند تو نہیں رکھا جاسکتا ،جب یہ بارڈر کھلے گا تو پھر سے سمگلنگ شروع ہو جائے گی۔ ایران بارڈر سے غیر قانونی تیل پر 70فیصد قابو پا لیا گیا ہے لیکن اب بھی 30فیصد ایرانی ڈیزل اور پٹرول پاکستان میں فروخت ہو رہا ہے۔ اگر سرحدوں کی نگرانی میں تھوڑی نرمی دکھائی گئی تو پھر سے ایرانی تیل کی سمگلنگ شروع ہو جائے گی۔

معاشی بہتری کیلئے جو عارضی اقدامات کئے گئے ہیں انکے نتائج بہتر ہیں مگر مستقل اقدامات نہ کئے گئے تو ہم برآمدات کے گڑھے اور قرضوں کی دلدل میں اس قدر دھنس جائیں گے کہ نکلنا مشکل ہو جائے گا۔ پہلا سوال یہ ہے کہ تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے کونسی برآمدات کو فروغ دیا جائے گا؟ حکومت کون سے سیکٹر کی حوصلہ افزائی کرے گی اور پھر برآمدات کا کیا ہدف مقرر ہوگا؟ دوسرا اہم ترین سوال یہ ہے کہ درآمدات کم کرنے کا کیا طریقہ اختیار کیا جار ہا ہے ؟ کیا صرف درآمدات بند کرنا مسئلے کا حل ہے؟ جب تک درآمدات کی متبادل مقامی انڈسٹری کھڑی نہیں ہوتی اس وقت تک درآمدات پر پابندی سے منفی رجحانات پیدا ہوں گے۔

فی الوقت حکومت کی سخت معاشی پالیسیوں کے باعث درآمدکنندگان ہوں یا برآمدکنندگان دونوں مشکلات کا شکار ہیں۔ مالیاتی پالیسیوں کےباعث سرمایہ کار اپنا پیسہ بینکوں میں رکھ کر منافع کما رہے ہیں حالانکہ ایسی پالیسیاں ہونی چاہئیں کہ یہ سرمایہ صنعتوں کے فروغ اور نئے روزگار کی فراہمی کیلئے استعمال ہو۔ ملک کے عوام کا سب سے بڑا مسئلہ اب مہنگی بجلی بن چکا ہے، نہ سولر کے حوالے سے کوئی واضح پالیسی بجٹ میں سامنے آئی ہے اور نہ بجلی کو سستا کرنے کے حوالے سے کوئی منصوبہ یا ہدف سامنے لایا گیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ بجلی کا ریٹ تب کم ہوگا جب نئی صنعتیں لگیں، بجلی کا استعمال زیادہ ہو تاکہ ہم گنجائش کے مطابق آئی پی پی کو جو رقم بجلی استعمال کئے بغیر دے رہے ہیں وہ بجلی استعمال ہو تبھی اس کے نتیجے میں بجلی سستی ہوگی۔ فی الحال حکومت کی طرف سے ایسا کوئی واضح اقدام سامنے نہیں آیا جس سےاس منزل کی طرف سفر کی نشاندہی ہوتی ہو۔

موجودہ مخلوط حکومت کا سب سے بڑا چیلنج بہرحال سیاسی بحران سے نمٹناہے کیا تحریک انصاف کے بانی کو اسی طرح جیل میں اور منتخب ایوان میں کشیدگی کو برقرار رکھ کر پائیدار معاشی استحکام حاصل کیا جاسکے گا؟ میری ذاتی رائے میں ایسا ممکن نہیں۔ نوازشریف اور آصف زرداری کو سرجوڑ کر بیٹھناچاہیے اور اس مسئلے کے حل کیلئےمقتدرہ سے بھی بات کرنی چاہیے ، عمران خان کو جیل میں رکھنے سے اس کی مقبولیت میں کمی نہیں اضافہ ہوا ہے، سیاست دانوں کا مقابلہ صرف سیاست سے ہو سکتا ہے ۔ بھٹو اور بے نظیر بھٹو کو جیلوں میں رکھنے سے کیا ان کا ووٹ بینک کم ہوا تھا؟ نواز شریف کو جیل میں بھیجنے سے کیا ان کی مقبولیت کو کوئی فرق پڑا تھا؟

اسی طرح عمران خان کو بھی جیل میں رکھ کر سیاسی شکست نہیں دی جا سکتی۔ بہترین جمہوری رویہ تو یہی ہوگا کہ تحریک انصاف نے 8فروری کے انتخابات میں جو کامیابی حاصل کی ہے اس کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے، دوسری طرف عمران خان بھی اپنے سیاسی اور ذاتی مخالفوں کے بارے میں اپنےانتقامی رویے پر نظر ثانی کریں۔ چینی سینئر وزیر کی آمد پر تحریک انصاف کے وفد کی سرکاری دعوت میں شرکت خوش آئند ہے، پارلیمان کے اندر سے ہی مذاکرات شروع کئے جائیں اور ملک کے سیاسی اور معاشی استحکا م کو مدنظر رکھا جائے۔

وفاقی حکومت کے پہلے سو دنوں میں سیاسی موقف کی عدم موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہباز حکومت معیشت کو اپنی پہلی اور آخری ترجیح سمجھ رہی ہے حالانکہ سیاسی حل کی طرف بڑھے بغیر پائیدار معیشت کا ہدف بھی پورا نہیں ہوگا۔ جوبھی سیاسی حل ہو وہ جمہوری اور آئینی اصولوں کی سربلندی کیلئے ہونا چاہیے، عدلیہ اور میڈیا کی آزادی، اپوزیشن کا جائز مقام اور انسانی حقوق کااحترام وہ بنیادی نکات ہونے چاہئیںجن پر مصالحت کی عمارت کھڑی کی جائے۔
 

Jaguar707

MPA (400+ posts)
not gonna happen until Nov 2028 and Sohail Waraich will be proven wrong again like in the past many times 🤣
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
konsi economy behter hui hay???
konsi cheez sasti hui hay???
Smuggling karwa kon raha tha???
Shahbaz sharif ko samjh nahi aa rahi karey kia is liey khamosh hay
Poori PMLN including Shahbaz sharif, Nawaz sharif, Maryam Nawaz sub dhandli se jeete hain is liey ye to farigh ho jaein ge ager koi judge azaadi se faisla kar de
Awaam ko jeete je maar dia in zalim hukamrano ne
Regime change kay baad se aisa kia hua keh har cheez ki qeemat kai guna barh gai???
7-8 rupee unit se ab 40-50 rupee unit bijli kar di to aisa kia hua? International market mein oil price to wahi hay, phir bijli ki price kion itna ziada ho gai, khaaney peene ki har cheez kai guna barh gai kion???
Pakistan ki history mein ager koi nakaam tareen PM sabit hua hay to wo Shahbaz sharif hay
Shahbaz sharif ne sirf khud PM bananey kay liey Nawaz sharif ka gala dabaya, PMLN ki saari siyasat khatam kar di
 

Raiwind-Destroyer

Prime Minister (20k+ posts)
Napaak fooj wins both ways by creating imran khan fear among pmlun and ppp and by killing imran khan while pakistanies will be slaves forever
 

Back
Top