Arslan
Moderator
جمعیت العلمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبر پختونخوا حکومت کی تین ماہ کی کارکردگی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عسکریت پسند پشاور کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
اسلام آباد (آن لائن)ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کا تبدیلی کا نعرہ دھوکاثابت ہوا ہے ،ڈرون گرانے اور نیٹوسپلائی روکنے سمیت ہردعویٰ جھوٹ ثابت ہوا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کو لائبریری بنانے اورپروٹوکول نہ لینے کی باتیں بھی ہوائی ثابت ہو ئی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عسکریت پسند پشاور کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں اورصوبائی حکومت کی مکمل ناکامی کا انتظارکررہے ہیں، پولیس اورریونیو سمیت ہر محکمے میں کرپشن عروج پر ہے اوراب تک 25ارکان صوبائی اسمبلی کے مالی اسکینڈلز سامنے آچکے ہیں، صوبائی حکومت نے اطلاعات تک رسائی کا آرڈ یننس صرف جرمنی کی ایک این جی اوسے فنڈز حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا۔
source