
صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض خان کو سادہ کپڑوں میں ملوث اہلکاروں نے گھر سے گرفتار کرلیا,صحافی کے بھائی یوسف نے دعویٰ کیا کہ عمران ریاض کو لاہور ڈیفنس روڈ پر واقع سوسائٹی میں گھر سے نامعلوم مسلح افراد نے حراست میں لیا اور اپنے ہمراہ لے کر روانہ ہوگئے۔
عمران ریاض کی گرفتاری کے حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو کے مطابق کارروائی میں چار گاڑیاں شامل تھی۔ بھائی یوسف کا کہنا تھا کہ 15 سے زائد گاڑیوں پر سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے گھر کے اندر گھس کر عمران ریاض کو گرفتار کیا اور وہ گھر سے لیپ ٹاپ سمیت دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے ہیں, آئی اے کی جانب سے عمران ریاض خان کو سوشل میڈیا پر ججز کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں ایف آئی اے نے آج لاہور ماڈل ٹاؤن دفتر میں طلبی کا مراسلہ ارسال کیا اور انہیں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔
سوشل میڈیا پر ریئل عمران ریاض ٹاپ ٹرینڈ بن گیا,جہاں عمران ریاض کو خراج تحسین پیش کیا جارہاہے, صارفین عمران ریاض کی بہادری کو سرا رہے ہیں.
نوشی گیلانی نے لکھا حلف لینے سے پہلے انتقامی کارروائی شروع ہوگئی.
https://twitter.com/x/status/1760816539824242926
صدیق جان نے لکھا عمران بھائی نے گارڈز کی مزاحمت روک کر خود گرفتاری دی.
https://twitter.com/x/status/1760759584476561463
فاطمہ نے لکھا عمران ریاض کو مریم نواز کی تعلیم
ایکسپوز کرنےپر گرفتار کیا گیا.
https://twitter.com/x/status/1760875441517191214
نینی نے شعر کے ساتھ خراج تحسین پیش کیا.
https://twitter.com/x/status/1760747300891050097
رضوان نے لکھا بہادر قوم کا بہادر بیٹا.
https://twitter.com/x/status/1760743411123147140
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2imranriazarres.png