
اینکر عمران ریاض خان کا ڈائیلاگ "پہلی مرتبہ آپکو ٹکر کے لوگ ملے ہیں" مقبول ہونے لگا۔۔ ٹک ٹاک ویڈیوز اور میمز بن گئیں
اپنی گرفتاری سے کچھ روز قبل اینکر عمران ریاض خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی تقریب میں خطاب کیا جس میں سابق وزیراعظم عمران خان، ایازامیر ، معید پیرزادہ سمیت دیگر صحافی ، وکلاء اور سیاسی رہنما بھی شامل تھے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی تقریب میں ہونیوالی تقاریر کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس تقریب میں تقریر کے بعد ایازامیر پر کچھ نامعلوم لوگوں نے تشدد کیا جبکہ اینکر عمران خان کو دھمکیاں ملنا شروع ہوگئیں۔
اس تقریب میں اینکر عمران ریاض نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ میں کروں گا میرا ملک ہے، وہاں سے بیٹھ کر کوئی فیصلہ نہیں کرے گا، میری غیرت تو گوارا نہیں کرتی ناں۔۔ میرا دل نہیں مانتا۔جواب مانگیں گے سوال کریں گے کیونکہ پہلی مرتبہ آپکو ٹکر کے لوگ ملے ہیں۔
اس تقریب میں تقریب کے بعد پولیس نے آئے روز اینکر عمران ریاض کے گھر چکر لگانا شروع کردئیے ، انکے اسلحہ لائسنس منسوخ کردئیے اور کچھ دن بعد اینکر عمران خان گرفتار ہوگئے۔
گرفتاری کے بعد بھی عمران ریاض پرعزم رہے، پولیس انہیں کبھی ایک شہر کبھی دوسرے شہر گھماتی رہی لیکن اینکر عمران خان کی ہمت نہ توڑ سکی اور آخر کار عید سے ایک روز قبل انہیں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت مل گئی۔
اینکر عمران ریاض خان کو لوگوں میں بہت پذیرائی ملی ان کا ڈائیلاگ "پہلی مرتبہ آپکو ٹکر کے لوگ ملے ہیں" مقبول ہونے لگا۔۔ ٹک ٹاک ویڈیوز اور میمز بن گئیں
https://twitter.com/x/status/1546577934546354182
https://twitter.com/x/status/1543930414313660416
https://twitter.com/x/status/1546546352825540610
https://twitter.com/x/status/1545398905776619521
https://twitter.com/x/status/1546839263982956544 https://twitter.com/x/status/1546767613958955008
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/takkar-legg11.jpg