"عمران خان گرفتاری دینے کیلئے مکمل طور پر تیاری کرچکے تھے لیکن۔۔"۔صابرشاکر

sabiaahaiaahs.jpg

مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ جس دن سے سپریم کورٹ نے انتخابات کروانے کااعلان کیا ہے حکومت اسے ملتوی کروانے کے بہانے ڈھونڈھ رہی ہے۔

جی این این کے پروگرام نیوز ایج میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ یہ 22 کروڑ عوام کا ملک ہے جنہیں کچھ علم نا ہو، اس حکومت کی چھوٹی چھوٹی خواہشات ہیں جنہیں یہ پورا کرنا چاہتے ہیں مگر حکومتیں خواہشات پر نہیں چلا کرتیں، یہ ترازو کے پلڑے برابر کرنے کے چکر میں ملک کو تہس نہس کردیں گے۔

انہوں نےمزید کہا کہ انہوں نے خیبر پختونخوا میں انتخابات کا اب جاکر اعلان کیا اور 28 مئی کی تاریخ دی ہے، یہ کبھی سیکیورٹی نا دینے ، کبھی پیسے نا دینے کے بہانے بنارہے ہیں۔

اسی پروگرام میں شریک سینئر صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز عمران خان گرفتاری دینے کیلئے مکمل طور پر تیاری کرچکے تھے، لیکن جن حلقوں کو امن و امان سوٹ نہیں کرتا ان حلقوں نے دیکھا کہ معاملہ مصالحت کی جانب جارہا ہے، اسی وقت شیخوپورہ میں مریم نوا ز اور رانا ثناء اللہ نےزہر آلود گفتگو شروع کی،اس کے علاوہ کچھ پرائیویٹ گفتگو بھی ہوئی جو عمران خان تک پہنچادی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو بتایا گیا کہ ان کے ارادے ٹھیک نہیں لگتے آپ گرفتاری دینے سے متعلق اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں، منصوبہ بندی تھی کہ عمران خان کو گرفتار کرکے ہیلی کاپٹر میں بٹھاکر نامعلوم مقام پر منتقل کرنا تھا اور انہیں 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، اس پیش رفت کے بعد زمان پارک میں موجود پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ پر شیلنگ شروع کردی ، جس کے بعد معاملات مزید خرابی کی طرف بڑھ گئے۔
 

Back
Top