
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سیاسی و اخلاقی اقدار کا پاس نہیں رکھا۔ عمران خان اس وقت ہیجانی کیفیت میں ہیں۔ جنرل باجوہ نے آپ کو ہر طرح سے سپورٹ کیا۔ جس شخص نے آپ پر احسان کیا ہو، اسی کے خلاف بات کرنے سے بڑی احسان فراموشی کوئی ہو نہیں سکتی۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کے گرد قانون کا گھیرا تنگ ہو رہا ہے اور ان کے پاؤں کے نیچے سے زمین سرک رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات آپ کے سامنے ہیں۔ عمران خان کے پاؤں سے زمین سرک رہی ہے ۔ اگلے 2 سے 3 روز میں تحریک عدم اعتماد کا نتیجہ سامنے آ جائے گا۔ عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا آخری کارڈ کھیلا ہے۔ مرشد نے وزیراعظم کی سرپرستی میں کیا کیا گل کھلائے ہیں سب جان چکے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان کا خیال ہے کہ وہ حکمران ہے تو ملک ہے، ورنہ ملک بھاڑ میں جائے۔ مگر اب مزید نہیں چلے گا کیونکہ قانون کا گھیرا اس کے خلاف کسا جا رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1605060561212956672
Last edited by a moderator: