عمران خان کے کیس کے دوران حمیدکمہارکاتذکرہ،حمیدکمہارکون ہے؟

hameed-kumhaishahs.jpg

لاہور کی سیشن عدالت میں عمران خان سے متعلق کیس میں حمید کمہار کا تذکرہ ہوتا رہا۔۔عمران خان کی عدم پیشی پر فاضل جج نے دلچسپ ریماکس دئیے


فاضل جج نے کہا کہ عمران خان اور حمیدکمہار کے درمیان کوئی فرق نہیں، اگر عمران خان کو ریلیف ملے گا توحمید کمہار کو بھی وہی ریلیف ملے گا۔

حمید کمہار کون ہے؟ اسکا ایک پس منظر ہے، گزشتہ دنوں سابق فنانس سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن فیصل توقیر سیال نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے نام ایک خط لکھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے نام تھا اور اس خط کی تحریر یوں تھی۔

خط میں کہا گیا کہ گذارش ہے کہ میرے ان پڑھ کلائنٹ حمید کمہار کا کیس لیفٹ اوور ہوا تو میں نے کال پر اسے بتایا کہ جج صاحب دو بجے عدالت کا وقت ختم ہونے کی وجہ سے چلے گئے ہیں۔ آپ کے کیس کی سماعت اب سوموار کوہوگی۔ کیونکہ ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہے۔

شام سات بجے حمید کمہار کا مجھے فون آیا، بولا وکیل صاحب آپ بڑے جھوٹے ہیں، میں اڈے پر چائے والی کی دوکان پر سائیکل روک کر ٹی وی دیکھ رہا ہوں، جج صاحب تو ابھی بھی عدالت میں بیٹھے ہیں اور کسی بڑے سیاستدان کا کیس سن رہے ہیں۔۔ میں نے حمید کمہار کو پیار سے سمجھا بجھا کر فون بند کردیا۔

بروز ہفتہ پھر حمید کمہار کا فون آیا کہ آج پھر عدالت لگی ہوئی ہے، جبکہ آپ کہتے ہیں کہ ہفتہ اتوار چھٹی ہوتی ہے۔ میں نے غصے سے فون بند کردیا۔

اتوار کو پھر عدالت لگی دیکھ کر حمید کمہار نے مجھے فون کیا اور کہا کہ آپ سیدھی بات کیوں نہیں بتاتے، مجھ سے جھوٹ کیوں بولتے ہو۔ میں نے اسے بتایا کہ سیاسی شخصیات کے کیسز کسی بھی وقت سنے جاسکتے ہیں، حمیدے تجھ میں اور سیاسی شخصیات میں بڑا فرق ہے۔

اگلی صبح مجھے حمید کمہار نے فون کیا اور بولا کہ مولوی درس دے رہا ہے کہ خطبہ حجتہ الوداع میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ سب برابر ہیں، وہ بولا وکیل صاحب آپ جھوٹ بول رہے ہیں یا مولوی، سیدھی بات کیوں نہیں بتاتے۔۔

جنابِ چیف جسٹس صاحب حمید کمہار توہینِ عدالت کا مرتکب ہوا ہے اسے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ حمید کمہار برابری کے اصول کی بات نہ کرسکے۔

صحافی ثاقب بشیر نے اس خط پر تبصرہ کیا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو یہ خط لکھنا ہی توہین عدالت ہے کیسے ایک "عام شہری" یہ دعوی کر سکتا ہے یا گلہ کر سکتا ہے کہ اس کو بھی "خاص لوگوں" جیسا سلوک ملے ۔۔ بلکہ عدالتوں کو چاہیے ایسے شہریوں کو جیل بھیجیں تاکہ آئندہ اپنے آپ کو " اشرافیہ " جیسا سوچ بھی نا سکے
https://twitter.com/x/status/1646042567790714881
رانا بلال کا کہنا تھا کہ جس دن ملک کی عدالتیں 24 گھنٹے حمیدا کمہار کے لیے دستیاب ہوں گی تو سمجھ جائیں ملک میں "آئین اور قانون" کی حکمرانی ہے اور انصاف کی فراہمی بلاتفریق جاری ہے

https://twitter.com/x/status/1646045659949154306
اسراراجپوت کا کہنا تھا کہ حمیدا کمہار اس میراثی سسٹم خلاف جہاد کر رہا ہے
https://twitter.com/x/status/1646113241939025921
طارق متین کاکہنا تھا کہ جج صاحب کو چاہیے کہ وکیل صاحب سے حمید کمہار کا کیس پوچھیں ، حمید کمہار اور وکیل صاحب کا کال ڈیٹا نکلوائیں کہ دونوں کتنا سچ بول رہے ہیں جھوٹ ثابت ہو تو سزا دیں لیکن یہ بات درست ہے کہ مقدمے عدالتوں میں پڑے ہوئے ہیں اور لوگ ذلیل ہو رہے ہیں
https://twitter.com/x/status/1646045839326887936
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

اس بے شرم سیشن جج کے سُسر کا نام حمید کمہار ہے، اسی لیے اپنی سرکس نما عدالت میں بیٹھا اسے بہانے بہانے سے یاد کرتا رہتا ہے
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
جب عدالتیں نواز لوہار کو انصاف دے کر فارغ ہونگی تو حمید کمہار کی باری بھی آ جائیگی
 

Back
Top