عمران خان کے دور میں پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں شرمشار کرے گی

Syed Haider Imam

Chief Minister (5k+ posts)
حیدر امام صاحب اب ہماری ٹیم میں وسیم وقار عمران خان اور میانداد انضمام جیسے کھلاڑی نہیں ہیں اس لئے اس ٹیم سے کوئی بڑی امید لگانا زیادتی ہے یہ عام کھلاڑی ہیں خاص کہاں سے لے کر آییں جب دس سال سے ملک میں کرکٹ نہیں ہو رہی پھر بھی اس ٹیم کے ساتھ کبھی ٹیسٹ کبھی ون ڈے اور کبھی ٹوینٹی ٹوینٹی کے نمبر ون بن جاتے ہیں اور چیمپئن ٹرافی بھی جیت لی اس سے زیادہ کیا درکار ہے اگر یہ ٹیم سیمی فائنل تک پوھنچ گیی تو جیک پاٹ ہے ورنہ اس سے کہیں اچھی ٹیموں کو بھی سیمی فائنل میں جگہ ملنا مشکل ہے - مایوسی کرکٹ میں نہیں سیاست اور مہیشت میں ہے جس کے لئے جتنی فکر کی جائے کم ہے -
Syed Haider Imam


بلکل درست لکھا ہے
عمران خان نے انضمام ، وسیم اور وقار ڈھونڈھ کر پاکستان کرکٹ کو دئے تھے جنہوں نے کرکٹ کی دنیا میں عشروں راج کیا تھا . پاکستان ہارتا یا جیتا ، اس سے زیادہ لوگ پاکستانی کھلاڑیوں کی کرکٹ سے لطف اندوز ہوتے تھے

انضمام اور کرکٹ کے کرتے دھرتاؤں نے کونسا نیا ٹیلنٹ ڈھونڈھا ہے
پاکستانی ٹیم میں کتنے سپر پلیئر ز ہیں ؟
سب کے سب عامیانہ کرکٹ کھیلتے ہیں ، نہ کسی کا ایکشن اچھا ہے اور نہ کوئی خاص بات . ٹیم کے کھلاڑی عشروں سے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور جب انکے تجربہ کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ ٹھس ہو جاتے ہیں

افغانستان کونسا حالت سکوں میں ہے ؟

وہاں کے کھلاڑی ہمارے کیمپس ممیں کرکٹ کھیلتے تھے اور آج پاکستان کو با آسانی ہرا دیتے ہیں . سلیکٹر اگر رسک نہیں لے سکتا اور کمفرٹ زون میں رہنا پسند کرتا ہے تووہ بھول جائے کے کوئی معرکہ مار سکتا ہے

جاوید میانداد جیسے کھلاڑی نے ١٩٩٢ میں انضمام کو کھلانے سے منع کیا تھا اور انضمام بھی خوف زدہ ہو کر پیٹ پکڑ کر بیٹھ گیا تھا . یہ عمران خان کا اعتماد تھا ، انضمام کی وجہ سے وہ ورلڈ کپ جیتے تھے . کیا انضمام کو کچھ بھی یاد نہیں جو ایکسپائر کھلاڑی کھلا رہا ہے ؟

سوکر ورلڈ کپ میں بہت کم ایسا ہوا ہے کے جس ٹیم میں سپر کھلاڑی کھیل رہے ہوں وہ کبھی ورلڈ کپ جیتا ہو . ڈرپوک لوگ اتنے اگے کیسے پہنچ جاتے ہیں ، حیرت ہوتی ہے

عمران خان کو جانتے ھوے بھی اگر ہارون رشید ایک ایسا ماڈل پیشہ کرتے ہیں تو انسان مینجمنٹ سے کیا توقع کر سکتا ہے ؟
 

Back
Top