
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے 1930 میں ہونے والی گول میز کانفرنس میں قائد اعظمؒ محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبالؒ کے ساتھ موجود اپنے خاندان کے افراد کی تصویر شیئر کر دی۔
عمران خان نے سوشل میڈیا پر 1930 میں لندن میں ہونے والی تاریخی گول میز کانفرنس کی تصویر شیئر کی جس میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور مسلمانوں کے لیے علیحدہ مملکت کا خواب دیکھنے والے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال دونوں موجود تھے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے لکھا کہ یہ تصویر میرے خاندان کے لیے فخر کا باعث ہے کیونکہ اس میں میرے دادا کے بھائی محمد زمان خان (جن کے نام پر زمان پارک قائم کیا گیا) اور میرے خالو جہانگیر خان بھی موجود ہیں (بائیں جانب سے دوسرے اور تیسرے نمبر پر)۔
https://twitter.com/x/status/1556329203812925440
دوسری جانب یہی تصویر عمران خان کے چیف آف اسٹاف اور سابق معاون خصوصی شہبازگل نے بھی شیئر کی اور لکھا کہ عمران خان نسل درنسل پاکستان کے محافظ ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شاید یہ واحد تصویر ہے جس میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کو ایک ساتھ بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1556316258148069377