
وفاقی حکومت انتخابات رکوانے کی کوشش میں ہے، عمران خان کے خلاف سازش ہو رہی ہے اور کفر کے فتوے لگائے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب رہنما پی ٹی آئی ہاشم کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر نے اسمبلی اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت انتخابات رکوانے کی کوشش میں ہے، عمران خان کے خلاف سازش ہو رہی ہے اور کفر کے فتوے لگائے جا رہے ہیں۔
13جماعتیں مل کر ضمنی انتخابات میں شکست کا بدلہ لینا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیگی رہنمائوں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1571727479190036480
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مقدمے کی ایف آئی آر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ: لاہور کے تھانہ گرین ٹاون میں جاوید لطیف، مریم اورنگزیب، ایم ڈی پی ٹی وی راشد بیگ اور پروگرام پروڈیوسر کے خلاف اے ٹی اے 9/11X3 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ کسی بھی شہری بشمول عمران خان کے خلاف مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیر داخلہ نے پوری دنیا میں سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلاموفوبیا کے خلاف بھرپور آواز بلند کی اور رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی قائم کی جبکہ مریم اورنگزیب اور میاں جاوید لطیف مذہب کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں ، اسی لیے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اسلحہ لائسنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کہیں بھی لائسنس اجراء پر پابندی نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی وی پر پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر جاوید لطیف نے عمران خان کے خلاف شر انگیزی اور مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی۔ واقعے پر مریم اورنگزیب اور ایم ڈی پی ٹی وی بھی ذمہ دار ہیں۔ پہلے ہی کہا تھا کہ اگر کوئی بھی شخص پولیس سے رجوع کرے گا تو اسکے واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارراوئی کی جائے گی۔
پاکستان کے کسی بھی شہری کے خلاف مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دیں گے، مقدمہ انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے جس میں ایم ڈی پی ٹی وی اور پروگرام پروڈیوسر کو بھی نامزد کیا ہے۔
یاد رہے کہ رہنما مسلم لیگ ن وفاقی وزیر جاوید لطیف نے پی ٹی وی پر پریس کانفرنس کرتے کہا تھا کہ عمران خان ملک میں فتنہ و فساد برپا کرنا چاہتے ہیں، وہ مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کر رہے ہیں ، عمران خان اقتدار کیلئے مارا مارا پھر رہا ہے، پہلے اقتدار کے لیے اس کا انحصار سلیکشن کمیٹی پر تھا،اب امریکیوں پر ہے۔ نواز شریف واپس آ رہے ہیں، عوام جیسے استقبال کرے گی،عمران خان کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی اور انہیں کوئی این آر او نہیں ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا فتنہ چل نکلا تو پاکستان میں خون ریزی ہو گی،شدید عوامی رد عمل آسکتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7hashimdoarkhasazish.jpg