
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان کے نام سے بنائے گئے ٹویٹر اکاؤنٹ کی حقیقت سامنےآگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے بیٹے قاسم خان کے نام سے منسوب ویری فائیڈ ٹویٹر اکاؤنٹ کی حقیقت بتاتے ہوئے اس اکاؤنٹ کو جعلی قرار دیدیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں جمائما گولڈ اسمتھ نے قاسم خان نامی شخص کے اکاؤنٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک جعلی اکاؤنٹ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1750452475142750349
جمائما گولڈ اسمتھ نے جعلی اکاؤنٹ کی نشاندہی کرتے ہوئے صارفین سے اس اکاؤنٹ کو رپورٹ کرنے کی درخواست کی۔
واضح رہے کہ جمائما جس اکاؤنٹ کو رپورٹ کرنے کی درخواست کررہی ہے اس اکاؤنٹ کو ٹویٹر کی جانب سے "بلو ٹک" یعنی ویری فائیڈ کا ٹیگ ملا ہوا ہے، اس اکاؤنٹ سے پاکستان میں ہونےوالے انتخابات کے حوالے سےسوشل میڈیا پر انتخابی مہم کے آغاز کی درخواست کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ اس سے قبل بھی متعدد بار صارفین کو یہ آگاہی دے چکی ہیں کہ ان دونوں بیٹے سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتے اور ان کے ناموں سے منسوب تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس جعلی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/jemi1h1h1.jpg