عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کا انٹرویو کرنیوالے صحافی ماریو نوفل کا کہنا تھا کہ چوبیس گھنٹوں میں 2 کروڑ ویوز: دنیا دیکھ رہی ہے | پاکستان جواب دے رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صرف ایک دن میں، میرا انٹرویو قاسم اور سلیمان کے ساتھ — جو ان کا اپنے قید والد وزیرِاعظم عمران خان کے بارے میں پہلا انٹرویو تھا — ایکس پر 2 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا (جس میں کلپس اور لائیو اسٹریم شامل ہیں)۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر اس کا فوری اثر ہوا: سیکڑوں مضامین، قومی ٹی وی پر کوریج، اور شعور کی ایک ایسی لہر جو نظرانداز نہیں کی جا سکتی۔ ماریو نوفل کا کہنا تھا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ انٹرویو کے نشر ہونے کے چند گھنٹوں بعد، پاکستانی ہائی کورٹ نے پہلی بار عمران خان کی ضمانت پر رہائی کی درخواست سننے پر رضامندی ظاہر کی۔
ماریو نے مزید کہا کہ میں پاکستانی حکومت اور دنیا کی تمام حکومتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سیاست سے بالاتر ہو کر آزادی اظہار اور جمہوریت کو ترجیح دیں۔
https://twitter.com/x/status/1922743275615822191
دوسری جانب ایکس اینالسٹ عاشر باجوہ نے عمران خان کے بیٹوں کے انٹرویو کے اعدادوشمار کا تفصیلی تجزیہ کیا، اور بتایا کہ یہ انٹرویو کس کس نے شئیر کیا اور کتنے ویوز ملے؟
عاشر باجوہ نے کہا کہ مختلف اکاؤنٹس میں صرف 45 کے قریب ایکس پوسٹس میں اس انٹرویو کے ویوز 2 کروڑ سے زیادہ ہو چکے ، صرف ماریو کی کی گئی کل کی پوسٹس کے ویوز ڈیڑھ کروڑ ویوز ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1922489406365016481
Last edited by a moderator: