عمران خان کےگانے گانابھی وجہ ہو سکتی ہے،زیشان روکھڑی کااپنی گرفتاری پرردعمل

3ززععکسجھارعسےس.png

مشہور گلوکار ذیشان روکھڑی کو گرفتار کرلیا گیا، ذیشان روکھڑی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں پی ٹی آئی کے ترانے گانے کی فرمائشیں ملنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مشہور گلوکار ذیشان روکھڑی کو وزیرآباد سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان پر دو مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکار کو لاؤڈ اسپیکر لگانے، بلااجازت پروگرام کرنے، ہوائی فائرنگ ، شراب نوشی اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے گرفتار کیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے ذیشان روکھڑی کو عدالت پیش کیے جانے پر عدالت نے گلوکار کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

ضمانت پر رہا ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ذیشان روکھڑی کا کہنا تھا کہ میں نے 2013،2018 اور اب بھی پی ٹی آئی کے ترانے گائے ہیں، میں جب کسی پروگرام میں جاتا ہوں تو مجھے انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کے ترانے پرفارم کرنے کا کہا جاتا ہے تو میں نے ان کی خواہش پوری کرنی ہوتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1760629362280526104
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے آج کل معاملات کچھ ایسے ہیں تو مجھے لگتا ہے کہ یہ وجہ بھی ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے مجھے گرفتار کیا گیا ہے۔

شراب نوشی اور ہوائی فائرنگ سے متعلق الزامات سے متعلق سوال کے جواب میں ذیشان روکھڑی کا کہنا تھا کہ یہ سب بے بنیاد الزامات ہیں میرے خلاف کارروائی سیاسی معاملات کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔
 
Last edited:

Back
Top