
عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کےبعداسلام آباد پولیس کا اہم بیان سامنےآ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسلام آباد پولیس کےآ فیشل اکاؤنٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ایک قانونی عمل ہے، عمران خان گزشتہ پیشی کے موقع پر بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے، اگر اب بھی عمران خان عدالت میں پیش نا ہوئے تو انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق وارنٹ گرفتاری عمران خان کی عدالت میں پیشی یقینی بنانے کیلئے جاری کیےگئے ہیں، عدالت نے اس مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات خارج کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد کیس کو سیشن کورٹ منتقل کردیا گیا ، تاہم عمران خان عمران خان نے سیشن کورٹ سے ابھی تک اپنی ضمانت نہیں کروائی۔پیش نہ ہونے کی صورت میں انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے اور ان کی ممکنہ گرفتاری کے حوالےسے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے حوالےسے عوام سے گزارش کی کہ ان افواہوں پر کان نا دھریں۔
https://twitter.com/x/status/1576222817447657474
قبل ازیں اسلام آباد کے علاقہ مجسٹریٹ نے خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، وارنٹ گرفتاری تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ نمبر 407کے تحت جاری کیے گئےہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13khanarrestpoliceradaml.jpg