
عمران خان کی گرفتاری کے وقت پولیس اہلکاروں نے کیا کچھ کیا؟ کیسے بدتمیزی کرتے اور اشیاء لوٹتے رہے؟ بشریٰ بی بی کے انکشافات
صحافی نعیم پنجوتھہ نے انکشاف کیا کہ آج بشریٰ عمران خان نے بتایا کہ عمران خان کی غیر قانونی گرفتاری کے وقت زبردستی میرے بیڈ روم میں داخل ہوئے اور پورے گھر کی تلاشی لینے لگ گئے۔
بشریٰ بی بی کے مطابق میرے اتنا کہنے پر کہ عمران خان جب گرفتاری دے رہے ہیں تو یہ توڑ پھوڑ کیوں اور یہ تلاشیاں کیوں لے رہے ہیں، جس پر انتہائی بدتمیز ی کی گئی
https://twitter.com/x/status/1689654875234394112
بشریٰ بی بی نے مزید بتایا کہ الماری میں موجود گھریلو استعمال کے لیے موجود تھوڑی سی رقم کو پیک کیا جس پر میں نے کہا کہ لوٹ لیں جو کچھ لوٹنا ہے لیکن ہمارے ساتھ بدتمیزی نہ کی جائے اور توڑ پھوڑ نہ کی جائے جس پر شدید غصے سے مجھے دھمکیاں اور بد تمیزی کی گئی
عمران خان کی اہلیہ کے مطابق واپس جاتے ہوئے گھر سے کافی اشیااٹھا کر لے گئے مزید کہا کہ یہ ایک سوچاسمجھا حملہ تھا جس کا مقصد غیر قانونی گرفتاری کے علاوہ دیگر پارٹی ممبران کی طرح کا حملہ کرنا، دباؤ ڈالنا اور گھریلو اشیا کی توڑ پھوڑ بھی تھا
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bushaiaahaha.jpg