
غریدہ فاروقی کی ایک بار پھر غلط بیانی پکڑی گئی ۔کہتی ہیں کہ سابقہ حکومتی وفاقی کابینہ میں صرف ایک وزیر خاتون شامل تھی جبکہ شہبازشریف کی کابینہ میں 5 خواتین وزراء اور مشیر شامل ہیں۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومتی وفاقی کابینہ، جسمیں صرف ایک خاتون وزیر شامل تھیں؛ خوش آئند ہے کہ نئی کابینہ میں 5خواتین وزراء/مشیر شامل ہیں جن میں سے ہر ایک انتہائی قابل اور دبنگ ہے۔
غریدہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ شیری رحمان، مریم اورنگزیب، شازیہ مَری، حنا ربانی کھر، عائشہ غوث پاشا اپنے اپنے شعبوں کی انتہائی لائق خواتین۔
https://twitter.com/x/status/1516337141638627331
سوشل میڈیا صارفین نے غریدہ فاروقی کی غلط بیانی پکڑلی جن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں 5 خواتین وزراء اور مشیر شامل تھیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شیریں مزاری وزیر انسانی حقوق، زرتاج گل وزیر مملکت برائے ماحولیات، زبیدہ جلال وزیردفاعی پیداوار، فہمیدہ مرزا وزیر بین الصوبائی امور، ڈاکٹرثانیہ نشتر احساس پروگرام کی سربراہ
https://twitter.com/x/status/1516349287566819328 https://twitter.com/x/status/1516349184907128837 https://twitter.com/x/status/1516348354753667076 https://twitter.com/x/status/1516349131731709958 https://twitter.com/x/status/1516343727152902147 https://twitter.com/x/status/1516348405580279819
سوشل میڈیا صارفین نے غریدہ فاروقی کو مشورہ دیا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی چاپلوسی میں حقائق کو توڑمروڑ کر پیش نہ کریں اور جھوٹ نہ بولیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ بجائے غلط بیانی کرنے کے شیریں رحمان، شیریں ،شازیہ مری کا ثانیہ نشتر ، شیریں مزاری، زرتاج گل سے موازنہ کریں
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ghari1111.jpg