
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ شب مختلف مقامات پر ایک بار پھر کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں۔ کیونکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے وفاقی حکومت کو دی گئی 6 روز کی مہلت ختم ہونے والی ہے۔
سامنے آنے والی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ اسلام آباد کے فی الحال راستے تو بند نہیں کیے گئے لیکن کنٹینروں کی آمد سے واضح ہو گیا ہے کہ وزیر داخلہ کی ہدایت کی روشنی میں وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اس مقصد کے تحت ریڈ زون کے داخلی راستوں کے علاوہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر بھی کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1531127603842752513
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں سڑکوں کے اطراف کنٹینرز دیکھے جا سکتے ہیں جن سے کسی بھی وقت راستوں کو سیل کیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ اب کسی کو احتجاج کے لیے اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، جس نے بھی احتجاج کرنا ہے ضلعی انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت لے۔ انہوں نے عمران خان سے متعلق کہا تھا کہ وہ ہیلی کاپٹر پر اسلام آباد آجائیں تو آجائیں سڑک سے تو ہم اٹک پُل پار نہیں کرنے دیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hkmt.jpg