
گزشتہ روز عمران خان نے ٹوئتر اسپیس میں کارکنوں سے خطاب کیا اور ان کے سوالوں کے جوابات دئیے۔
عمران خان کی ٹوئٹر سپیس کا اہتمام پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کیا گیا تھا جسے لاکھوں افراد نے زائد افراد نے براہِ راست سنا۔
اعدادوشمار کے مطابق عمران خان کو 4 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد نے سنا جبکہ ایک ہی وقت میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد آن لائن رہے۔
https://twitter.com/x/status/1516850708930301956
دلچسپ امر یہ ہے کہ اس اسپیس میں عمران خان کے مخالف صحافیوں اور شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں علی ترین، ماروی سرمد، منصور علی خان، چوہدری سرور شامل ہیں۔ چوہدری سرور اور علی ترین کا سوشل میڈیا صارفین خصوصی تذکرہ کررہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1516839072152571914 https://twitter.com/x/status/1516842951976005634
کچھ سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ عمران خان کی ٹوئٹر اسپیس نے تمام ریکارڈز توڑدئیے ہیں، اتنی بڑی تعداد میں ٹوئٹر اسپیس میں لوگ اکٹھے نہیں ہوئے۔
اسپیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے سپورٹرز کو تلقین کریں گے کہ وہ فوج کے خلاف بات نہ کریں کیونکہ ’عمران خان کے بجائے اس ملک کو فوج کی زیادہ ضرورت ہے۔‘
، عمران خان نے کہا کہ فوج نے ہمارے ملک کو بچا کر رکھا ہوا ہے، اور ملک کے دشمن چاہیں گے کہ فوج کمزور ہو۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/twwii111.jpg