
رہنما پاکستان تحریک انصاف مراد سعید نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سیکیورٹی سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ سیکیورٹی پر مامور نوجوانوں کو دھمکایا جارہاہے۔
مراد سعید نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اسلام آباد پولیس کو ہٹانے کے بعد سے عمران خان کی رہائش گاہ کی حفاظت پرمامور پی ٹی آئی کے نوجوانوں کو دھمکی آمیز کالز موصول ہورہی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1561125466500747268
مراد سعید نے توئٹر پراسکرین شاٹ بھی شیئر کیا، جس میں ایک پرائیوٹ نمبر سے کال کا دکھایا جارہاہے، مراد سعید نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نوجوانوں کوعمران خان کی رہائش گاہ کے باہر سے ہٹنے کو کہا جارہا ہے۔
معروف اینکر پرسن عمران ریاض خان نے مراد سعید کی ٹوئٹ کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ صورتحال کو کہاں لے جایا جا رہا ہے؟ کیا پاکستانی یہ سب تسلیم کریں گے؟
https://twitter.com/x/status/1561140011025809416
عمران کا کہنا تھا کہ ہم انسپکٹرجنرل اسلام آباد اور ڈپٹی انسپکٹرجنرل پرکیس کریں گے،دونوں کو چھوڑیں گے نہیں، خاتون مجسٹریٹ پر بھی کیس کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پیمرا نے عمران خان کا لائیو خطاب دکھانے پر پابندی عائد کردی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1muradsaeedbanigalathrat.jpg