
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات کے دوران ان کی ساکھ کو خراب کرنے کیلئے ان کے خلاف کتاب لکھنے کیلئے شریف خاندان نے ایک خاتون کو معاوضہ دیا۔ تاہم ان کے اس الزام پر ریحام خان کا جواب سامنے آ گیا ہے۔
عمران خان نے جمعہ کو ملتان میں ایک عوامی اجتماع میں 2018 میں لکھی گئی کتاب کا پہلی بار بالواسطہ طور پر حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے 2018 کے انتخابات میں ایک عورت کو میرے خلاف کتاب لکھنے کے لیے پیسے دیے۔ وہ عید کے بعد ایک بار پھر میری کردار کشی کی کوشش کریں گے۔ ان کے لیے میرے پاس ایک پیغام ہے، میں جب تک زندہ ہوں ان کے خلاف لڑوں گا۔
https://twitter.com/x/status/1520294025705701381
یاد رہے کہ ’ریحام خان‘ نامی کتاب 2018 کی ایک متنازعہ یادداشت ہے جو ریحام نے لکھی ہے، جو ایک پاکستانی برطانوی صحافی، فلم ساز، اور مصنف ہیں۔
عمران خان کے پیسوں کے عوض کتاب لکھنے کے الزام پر ریحام خان کا بھی ردعمل آ گیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ "اس سے یہ بھی پوچھیں کہ انہوں نے مجھے عمران خان سے شادی کرنے کیلئے کتنے پیسے دیئے تھے؟ ایک سال گزارنے کے کتنے دیئے تھے؟ اس شخص کے ساتھ ایک سال رہنا اور اسے برداشت کرنے کے کتنے ملے ابھی بھی انہیں باتوں کا حوالہ دیا جا رہا ہے!! پاگل پن ایک بیماری ہے!!"
https://twitter.com/x/status/1520314172181032960
واضح رہے کہ عمران خان نے وزیر اعظم شہباز شریف پر بھی الزام لگایا کہ انہوں نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے دور میں سب سے زیادہ مقابلوں کا حکم دیا ، انہوں نے کہا کہ شریفوں نے جمائما کے خلاف ایک پوری مہم چلائی اور اسے یہودی لابی کا حصہ بنا دیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1rehamkhanbookraaml.jpg