
جی این این کے پروگرام ویو پوائنٹ میں سینیئر تجزیہ کار ظفر ہلالی نے لیگی رہنما جاوید لطیف کی جانب سے عمران حکومت پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ کہتے ہیں معیشت ڈوبی تو ورلڈ اکنامک آؤٹ پڑھیں، دس اپریل دوہزار بائیس کے آؤٹ لک میں لکھا ہے کہ 5.6 شرح نمو ہے،یہ بری ہے۔
https://twitter.com/x/status/1517564353540730881
انہوں نے کہاکہ اقتصادی بے روزگاری7.3فیصد ہے، اور اس سال بھی اتنی ہی ہوگی،کنزمیو پرائس 8.9فیصد ہے،آج 11.2فیصد ہے،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ4.6 فیصد ہے،معیشت سنبھل رہی تھی، گیس اور گندم کا معاہدہ ہوجاتا تو کیا نہیں ہوتا۔
ظفر ہلالی نے کہا کہ یہ لوگ جو کہتے ہیں کہ تباہی تباہی تو ملک میں عدم استحکام پیدا کرنےسے تباہی ہوتی ہے، مجھے نہیں پرواہ کس کی حکومت ہے لیکن عدم استحکام نہ پیدا کیا جائے۔
ن لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان ناکام ہونے کے باوجود اداروں کو بلیک میل کررہے ہیں،عمران خان نے ایسی نسل بنادی جن کی دو دو گز لمبی زبانیں ہیں،عمران خان جو سازش کی رٹ لگارہے ہیں اسے پبلک میں بے نقاب کریں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zafar-hallai-khan-ec-now.jpg