Zaviya
Citizen
یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ عمران خان کے آنے کے بعد بھی ملک کہ کسی بھی ادارے میں کرپشن ختم نہیں ہوسکی۔ مجھے اس بات کا کوئی ثبوت دینے کی ضرورت نہیں آپ سب لوگ جانتے تھے کہ کل بھی تمام سرکاری محکموں میں کام پیسے دے کر ہوتا تھا اور آج بھی ویسا ہی ہے۔ ہاں شائد اب رشوت کا ریٹ تھوڑا بڑھ گیا ہوگا۔
- اس ملک میں روزانہ 10 ارب روپے کی کرپشن ہو رہی ہے اور کرپشن کا یہ پیسہ لانڈر کرکے بیرون ملک بھجوایا جاتا ہے
یہ بات بھی بالکل ایک مفروضہ ثابت ہوئی اور اس وقت کے وزیر خزانہ جناب اسدعمر قومی اسمبلی کے اندر بتا تا تھا کہ یہ بالکل ایک بے بیناد مفروضہ ہے اور کسی طرح یہ ممکن نہیں کہ روزانہ ملک میں 10 رب لانڈر کرکے بیرون ملک بھجوا دیا جائے اس رفتار سے تو ملک میں اب ایک بھی پیسہ نہیں بچنا چاہئے تھا۔
عمران خان کے آنے کے بعد چوری کا تمام پیسہ جو بیرون ملک پڑا ہوا ہے وہ واپس آجائےگا اور پاکستان کو مزید کسی قرضے کی کبھی ضرورت نہیں پڑے گی۔
عمران خان کے آنے کے بعد چوری کا تمام پیسہ جو بیرون ملک پڑا ہوا ہے وہ واپس آجائےگا اور پاکستان کو مزید کسی قرضے کی کبھی ضرورت نہیں پڑے گی۔
- یہ بات بھی بالکل ایک سہانہ خواب ہی ثابت ہوئی۔ عمران خان کے حکومت میں آنے کے بعد بیرون ملک چوری کا پیسہ تو دور کی بات ہے بیرون ملک سے آنیوالا زرمبادلہ بھی تقریبا 20 فیصد کم ہوگیا۔
-
کہ عمران خان آنے بعد ملک کے تما م اداروں کو سیاست سے پاک اورٹھیک کردینگے اور یہ ملک تیزی سے ترقی کرنا شروع کردے گا۔
یہ مفروضہ بھی بری طرح ناکام رہا اور کسی ایک ادارے میں رتی برابر بہتری نہیں ہوسکی۔ پولیس کا حال تو آپ کے سامنے ہی ہے مگر سٹیل مل اور پی آئی اے بھی ابھی تک خسارے میں چل رہے ہیں۔ پی آئی اے بہتری تو دور کی بات اس میں تاریخی خسارہ ہو رہا ہے۔ بڑی مشکلوں سے ریلوے کا نظام قدرے بہتر ہوا تھا مگر شیخ رشید صاحب کے بابرکت قدموں کی وجہ سے اس میں بھی خسارہ اور حادثات جاری ہیں۔