
صحافی اور مختلف میڈیا ہاؤسز کی جانب سے اینگرو فرٹیلائزرز کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ اس کمپنی کے جہاز میں 16 اپریل کو عمران خان کراچی جلسے کیلئے پہنچے تھے۔ تاہم کمپنی نے مختلف خبروں پر کہا ہے کہ اس فلائٹ کے کسی قسم کے اخراجات کمپنی نے برداشت نہیں کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اینگرو کارپوریشن نے ایک صحافی طاہر عمران میاں کے ٹوئٹ پر ردعمل میں کہا ہے کہ میڈیا میں عمران خان کے زیر استعمال آنے والے طیارے سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں جس پر ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ طیارہ اینگرو فرٹیلائزر کی ملکیت ہے مگر وہ ایک چارٹر طیارہ ہے۔
کمپنی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے چارٹر طیاروں کا کرائے پر استعمال ایک عام بات ہے، کمپنی نے عمران خان کو اسلام آباد سے کراچی لیجانے یا لانے کے کوئی سفری اخراجات نہیں اٹھائے۔
https://twitter.com/x/status/1515399879153041416
یاد رہے کہ صحافی طاہر عمران نے کہا تھا کہ اس طیارے پر سفر کرنے کے 5 سے 7 لاکھ روپے تک اخراجات ہوتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ اس طیارے پر سفر کرنے کیلئے اٹھنے والا اخراجات کی ادائیگی ملک ریاض نے کی ہو گی۔
https://twitter.com/x/status/1515375384908505089
یہی نہیں سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال بھی اس معاملے پر ٹوئٹ کر چکے ہیں۔ انہوں نے اینگرو کمپنی کو خبردار بھی کیا تھا کہ وہ حکومت مخالف ریلی نکالنے والے سیاسی رہنما کو اپنا جہاز مت دیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2engroresponseytokhanet.jpg