
توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت کا معاملہ بھی 20 نومبر تک لٹک گیا
ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر اسلام آباد ہائیکورٹ نہ پہنچے، عدالت نے 1030 تک ایف آئی اے پراسیکیوٹر کا انتظار کیا اور نہ آنے پر معاملہ 20 نومبر پر چلا گیا
دوسری جانب توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کا فیصلہ آج نا سنایا جاسکا،جج شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی پر سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔
اے آروائی کے صحافی حسین احمد چوہدری کے مطابق امکان ہے کہ جب تک توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت ہوتی تب تک 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں سزا ہو جائے گی ۔
https://twitter.com/x/status/1856226725799338155
کورٹ رپورٹر احتشام کیانی نے کہا کہ عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں درخواست ضمانت پر فیصلے تک بظاہر 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سزا و جزا کا فیصلہ ہو جائے گا
https://twitter.com/x/status/1856228804210864198
ایک صارف نے کہا کہ واہ ، ہائیکورٹ نے ماتحت عدالت کو حکم دیا کہ بریت کی درخواست پر آج فیصلہ کرو ، ماتحت عدالت نے نہیں کیا ، ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی ، ضمانت کی درخواست پر ایک گھنٹے میں فیصلہ ہو سکتا ہے ، شرمناک
https://twitter.com/x/status/1856229969313018177
ایک اورصارف نے کہا کہ کیسے ہائیکورٹ پلان کے ساتھ چل رہی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1856230439033196651
عمران خان کی قانونی ٹیم کے رکن نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ آپ دیکھو جج صاحب کے کام اڈیالہ جیل ،توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت سپیشل جج سنٹرل کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کسی کارروائی کے 14 نومبر تک ملتوی، عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر آج محفوظ فیصلہ سنانا تھا
انہوں نے مزید کہ اکہ جب سزا دینی ہو تو ہر روز سماعت جاری ہوتی ہے اور جج صاحب دھند ہو ،دھرنہ ہو، آگ لگی ہو پہنچ جاتے ہیں ،لیکن آج اگر بریت پر فیصلہ دینا تھا تو جج ہی چھٹی پر
https://twitter.com/x/status/1856225909444915202
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ik-aurangh11.jpg