
اٹک جیل کی انتظامیہ نےعمران خان کی اپنے بیٹوں سے فون پر بات کروانے سے متعلق معاملے پر ردعمل دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اٹک جیل میں قیدچیئرمین پی ٹی آئی کے اپنے بیٹوں سے ٹیلی فون پر رابطے کے معاملے پر جیل حکام نے موقف پیش کیا ہے کہ جیل میں انٹرنیشنل کالنگ کی سہولت موجود نہیں ہے، یہ سہولت صرف ان جیلوں میں موجود ہوتی ہےجہاں غیر ملکی قیدی موجود ہوں، جیسا کے اڈیالہ جیل راولپنڈی،کوٹ لکھپت جیل لاہور وغیرہ میں انٹرنیشنل کالنگ کی سہولت موجود ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے عمران خان کے لندن میں اپنے بیٹوں سے ٹیلی فونک رابطے کے معاملے پر محکمہ داخلہ پنجاب سے مشاورت بھی کی ہے، عمران خان کی بیٹوں سے واٹس ایپ کے ذریعے بات کروانے پر بھی مشاورت کی گئی۔
خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کرنے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کی تھی، سیکرٹ ایکٹ عدالت نے عمران خان کو بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت دی تھی اور سپرٹنڈنٹ اٹک جیل کو اس حوالے سے انتظامات کروانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ik-son11h1h1.jpg