عمران خان کی بیرون ملک جانیکی تجویز پر اسدقیصر کا ردعمل

asda1111i1.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے عمران خان کےبیرون ملک جانے کی تجویز سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی کے بیرون ملک جانے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیااور کہا کہ عمران خان کے بیرون ملک جانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا کرنا تودور کی بات ہم نے کبھی ایسا سوچا بھی نہیں ہے،ہمارا ماننا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی تمام کیسز میں باعزت بری ہوں، محمد علی درانی سے ملاقات میں بھی یہی موقف اپنایا کہ ہم ملک میں جمہوریت کا تسلسل چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ملک میں صاف و شفاف انتخابات کروائے جائیں۔

خیال رہے کہ نجی خبررساں ادارے "سنو ٹی وی" نےدعویٰ کیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی بیرون ملک منتقلی کے آپشن پر غور کیا جارہا ہے، اس حوالے سے صدر مملکت عارف علوی اور سینئر پارٹی رہنما اسد قیصر سرگرم ہیں۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی کی بیرون ملک منتقلی کی راہ ہموار ہوجاتی ہےتو تحریک انصاف کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی مکمل آزادی ہوگی۔
 
Sponsored Link