
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شہبازشریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کر کے سابق وزیراعظم کا نام لیے بغیر تنقید کی تو سوشل میڈیا صارفین بپھر گئے اور لالا کو ہدف تنقید بنا لیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے ایک ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر اپنی ٹویٹ میں سابق حکومت کے خاتمے سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب وقت رخصت آ جائے تو چاہے حق پر ہوں یا غمزدہ؛ رخصت باوقار طریقے سے قبول کرنی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1513558876049874949
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ الزامات تراشی سازشیں، حتی کہ شکست بھی اقتدار کے کھیل کا حصہ ہے۔ تاریخ کے صفحات میں بالآخر بات اخلاقی معیار، جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر آتی ہے۔
لالا کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں رہنما اصولوں پر میزان لگتا ہے اور انہیں اصولوں کو قائم کرنے والے کردار امر ہوتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1513558876049874949
شاہد آفریدی کے اس ٹوئٹ پر عابد ملک نے ان پر تنقید کرتے ہوئے ان سے منسوب بال ٹمپرنگ کے الزام کی خبر شیئر کی اور کہا کہ شاہد آفریدی بطور کپتان آسٹریلیا کے خلاف میچ میں باوقار طریقے سے شکست قبول کرنے کے لیے بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے۔
https://twitter.com/x/status/1513604360986664961
احمد ندیم نے کہا کہ زندگی میں بڑے بڑے گناہ کئے ہیں، لیکن شاہد آفریدی کو نہ کبھی اچھا پلیئر مانا ہے اور نہ ہی اچھا انسان، شکر ہے اس نے اپنا اصل رنگ ٹھیک وقت پر دکھا دیا۔
https://twitter.com/x/status/1513598876195897353
ایک صارف آنسہ بٹ نے کہا کہ مسٹر تمہاری اوقات صرف اتنی ہے تم ناکام ترین کپتان تھے۔ سازش کر کے یونس خان کو سائیڈ لائن کیا۔ تم کپتانی نہیں چھوڑ رہے تھے۔ کبھی پشاور زلمی کبھی کراچی کنگز کے آگے کپتانی کی بھیک مانگتے رہے ملتان سلطان میں 12 ویں کھلاڑی بنے اب گھر بیٹھے ہو ۔ بس اتنا ہی کہنا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1513590086130147341
اخلاق نے کہا کہ شاہد آفریدی اب پی سی بی میں کوئی عہدہ چاہ رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1513566413994270734
حبیب خان نے کہا کہ ساری زندگی اس بندے کو اپنے دل سے لگا رکھا. آج اس سے نفرت ہوگئی، کاش یہ سمجھتا کہ اس دفعہ جنگ خودداری اور غلامی سے ہے.
https://twitter.com/x/status/1513577384850644999
ایک صارف نے کہا کہ شاہد بھائی نہ آپ سے ساری زندگی کرکٹ صحیح سے کھیلی گئی نا اب آپ کو سیاست کا پتہ ہے اس لیے خاموش رہیں آپ ہمارے قومی ہیرو رہے ہیں اپنی رہی سہی عزت کا کچرا نا کریں۔ وقت رخصت صرف موت ہے اس سے پہلے حق کی جنگ جاری رہے گی جمہوریت کی آڑ میں ڈکیتوں کی وکالت سے باز رہیں۔
https://twitter.com/x/status/1513567668116283403
عادی نے کہا کہ خاموش رہیں کیونکہ عمران خان کا جتنا اب سیاست مین تجربہ ہو چکا ہے اتنا تو آپ کا ون ڈے کرکٹ میں ایوریج بھی نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1513620773944152071
اظہر مشوانی نے کہا کہ کاش اتنی غیرت آپ دو تین بار ٹیم سے باہر ہونے پر بھی دکھاتے اور زبان پر تالہ رکھتے تو ہم آپ کے فضول لیکچر ضرور سنتے قوم سادی ہے لیکن یادداشت اچھی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1513562824487931910
عدنان ظہیر خواجہ نے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے مصباح کی کپتانی اور آپ کی پریس کانفرنس ۔۔۔ ہمیں سب یاد ہے۔ یہ اخلاقیات کا بھاشن اپنی جیب میں رکھو آپ کی کرکٹ سیاست کا ماضی سب جانتے ہیں۔ اگر حق کا ساتھ دینے کی جرات نہیں، تو باطل سے منہ مت کالا کراؤ۔
https://twitter.com/x/status/1513620182534610947
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/afrdu11u1.jpg