
سابق صدرآصف علی زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گزراماضی یادکروانے کے لئے تصاویر کا سہارا لیا اور وزرات عظمیٰ کے منصب سے ہاتھ دھونے والے عمران خان کو ان کا ماضی ذراالگ اندازمیں یاد کروایا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آسف علی زرداری کی جانب سے ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سے منسوب ایک ٹوئٹر پوسٹ میں 2 تصاویرکا کولاج شیئرکیا جس میں سابق کرکٹراور سیاستدان عمران خان اور ان کے ے حریف آصف زرداری دکھائی دے رہے ہیں۔
پہلی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آصف زرداری اسٹینڈ میں بیٹھے عمران خان کے میچ سے محظوظ ہورہے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں عمران خان کو جیت کے بعد آصف زرداری سے ٹرافی وصول کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ٹویٹ کے کیپشن میں آصف علی زرداری کا حوالہ دیکر طنزیہ انداز میں لکھا گیا کہ جب تم کرکٹ کھیلا کرتے تھے، ہم اس وقت بھی اسپیشل گیسٹ ہواکرتے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1523497629514149888
واضح رہے کہ اس بات کی تفصیلات موجود نہیں ہیں کہ یہ تصاویرکس سال اورکون سے میچ کے دوران لی گئیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ai1hh2.jpg