
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء تارڑ سمیت حافظ آباد جلسے میں شریک دیگر ن لیگی رہنماؤں کےخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع حافظ آباد کے ایک تھانے میں ن لیگی رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق جلسے کے دوران ن لیگی رہنما رائے قمر نے لیگی قیادت کے حکم پر عمران کو واجب القتل قرار دیا، عوام کے درمیان مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی، مبینہ طور پر اس دھمکی کی ہدایات رائے قمر کو ن لیگی قیادت کی جانب سےموصول ہوگا۔
مقدمے میں مزید کہا گیا ہے کہ عطاء تارڑ اور سائرہ تارڑ رائے قمر کے اس بیان پرنا صرف خوش دکھائے گئے بلکہ رائے قمر کو شاباش بھی دی۔
واضح رہے کہ ن لیگی رہنما سائرہ افضل تارڑ نے ن لیگی کی جانب سے عمران خان کو واجب القتل قرار دیئے جانے سے متعلقب بیان پر معذرت کرلی ہے اور کہا ہے کہ ہم اس بیان سے کی شدید مذمت اور معذرت کرتے ہیں۔