
عمران خان کی گرفتاری کے بعد کامران خان کا آرمی چیف کے نام خصوصی پیغام۔ جنرل صاحب ایک نیا پاکستان جنم لے رہا ہے عمران خان سے آزاد پاکستان، آپکو پاکستان کی قیادت کرنی ہوگی، آپ لیڈ کریں، قوم آپ کے پیچھے چلے گی۔
اپنے ویڈیو پیغام میں کامران خان کا کہنا تھا کہ میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر صاحب سے مخاطب ہوں جنرل صاحب ایک نیا پاکستان جنم لے رہا ہے
انکا کہناتھا کہ عمران خان سیاست سے آزاد پاکستان تھوڑی دیر قبل دو خاندانوں پر محیط پاکستانی سیاست کو نیا دوام ملتا نظر آیا جب عمران خان اور ان کی پی ٹی آئی کا 25 سالہ طویل سیاسی سفر ایک جھٹکے سے رک گیا
https://twitter.com/x/status/1687822732916928512
انہوں نے مزید کہا کہ اگلے ہفتے ملک میں نگراں سیٹ اپ کی راہ ہموار کرنی ہوگی۔ یہ ہمارے لیے ایک پیشہ ور، غیر سیاسی حکومت کے قیام کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔
کامران خان نے مزید کہا 24 کروڑ پاکستانی ایک اور زرداری ایک اور نواز شریف دور کے لئیے نہیں تڑپ رہے ان کو مہنگائی کا توڑ چاہئیے روزگار چاہئیے معیشیت کی دن رات ترقی چاہئیے
انہوں نے آرمی چیف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل عاصم منیر صاحب بنا مارشل لا بغیر فوجی حکمرانی بھی ایک دیانتدار پرقیشنل غیر سیاسی حکومت ہی پاکستان کی قسمت بدل سکتی آپ لیڈ کریں قوم آپکے پیچھے چلے گی۔
کامران خان کے اس ویڈیو پیغام پر سوشل میڈیا صارفین نےسخت ردعمل دیا اور کہا کہ کامران خان بوٹ پالش کی حد ہی کرتے ہیں، بجائے اسکے کہ فوج کو سیاسی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا کہتا، انہیں ہی لیڈ کرنے کا کہہ رہاے۔
ان کا کہنا تھا کہ اتنی مالش اور پالش تو کبھی تیل کا کاروبار کرنے والے تیلی اور چیری بلاسم والوں نے نہیں کی ہوگی جتنی یہ موصوف کررہے ہیں۔ یہ جن کی مالش اور پالش پر مامور ہیں، اگر انھوں نے حافظ، سعدی یا رومی کو پڑھا ہے تو وہ بھی ان موصوف کو ابن الوقتوں کا ابوجہل کہتے ہوں گے۔
https://twitter.com/x/status/1687836478439563264 https://twitter.com/x/status/1687823521911873536
انکا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان کو براہ راست سویلین معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کے لیے کامی خان سے چھوٹے بچے کی طرح رو رو کر فرمائش کروائی جا رہی ہے
https://twitter.com/x/status/1687825806486056966 https://twitter.com/x/status/1687842356488458241 https://twitter.com/x/status/1687862382998233088 https://twitter.com/x/status/1687827284911341568 https://twitter.com/x/status/1687825501744766976 https://twitter.com/x/status/1687825949226606592
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kamrhahasiaha.jpg