
ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی جی ایچ کیو کی اجازت سے مشروط اجازت دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے اجازت طلب کی تھی جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے جواب دیدیا ہے۔
علی نواز اعوان کی جانب سے اجازت کیلئے لکھی گئی درخواست کے جواب میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ عرفان میمن کی جانب سے اجازت دی گئی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
صحافی مبشرزیدی نے نوٹیفکیشن جاری کرکے معنی خیز انداز میں تبصرہ کیا جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ شہبازشریف چاپلوسی اور بوٹ پالش کرکے وزارت اعظمیٰ کا حق ادا کررہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1542547682459271168
نوٹیفکیشن میں پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دی گئی اور قواعد وضوابط طے کیے گئے تاہم پریڈ گراؤنڈ میں جلسےکی اجازت کےحوالے سےنوٹیفکیشن کے آخر میں کہا گیا ہے کہ یہ اجازت نامہ، این او سی جی ایچ کیو کی اجازت یا این او سی سے مشروط ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کو ڈاکٹر بابراعوان نے بتایا کہ اسلام آباد انتظامیہ نےپریڈ گراؤنڈ جلسہ کی اجازت دیدی ہےجس پر عدالت نے درخواست نمٹادی جبکہ نوٹیفکیشن کی تاحال حقیقت سامنے نہیں آسکی۔
اسلام آباد انتظامیہ نے این او سی میں کہا ہے کہ احتجاج کے دوران ریاست کے خلاف نعرے بازی نہیں ہوگی، پریڈ گراؤنڈ میں احتجاج مقررہ وقت میں ختم کرنا ہوگا اور دھرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
این او سی میں کہا گیا کہ مظاہرین کو پُرامن منتشر کرنا پی ٹی آئی کی ذمہ داری ہوگی، اسٹیج پر آنے والے افراد کی لسٹ 12 گھنٹے قبل ایڈمنسٹریشن کو دینا ہوگی، آرگنائزر پرائیویٹ سکیورٹی انتظامات سے متعلق ایس ایس پی آپریشنز کو آگاہ کرے گا۔ سی سی ٹی کیمرے لگائے جائیں گے، کسی قسم کے تشدد، جھگڑے اور اموات کی صورت میں آرگنائزر ذمہ دار ہوگا، راستے بند نہیں کیے جائیں گے ورنہ خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا اور طاقت کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جلسے کے دوران اسلام آباد ایکسپریس وے سمیت سڑکیں بند نہیں کی جائیں گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/notici11.jpg
Last edited by a moderator: