
پاکستانی اداکارہ اریبہ حبیب نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام "جشن کرکٹ" میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پچھلی حکومتوں نے تو بجلی اور پانی چھینا تھا مگر اس حکومت نے تو گیس بھی چھین لی ہے ان کو اب گھر چلے جانا چاہیے۔
اریبہ حسن نے شادی سے متعلق سوال پر کہا کہ جہیز نہیں دیا جانا چاہیے میری شادی کیلئے بھی جہیز تو نہیں دینا پڑا شادی پر فضول اخراجات نہیں ہونے چاہییں مگر یہ کہنا کہ میری شادی پر سادگی سے سب ہوا تھا ایسی بھی کوئی بات نہیں تھی۔
پروگرام میں شامل لیگی رہنما محمد زبیر نے بتایا کہ نوازشریف نے دل کی بیماری کے بعد پائے اور نہاری جیسی غذائیں ترک کر دی ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز ہونے والے پی ایس ایل کے میچ سے متعلق کہا کہ کراچی کنگز کا تو پی ڈی ایم سے بھی برا حال ہے۔
ایک سوال پر محمد زبیر نے کہا کہ ابھی تک تو ایسا ہی لگتا ہے کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں۔ میں مریم یا شہباز کسی کیمپ کا حصہ نہیں ہوں۔ نواز شریف، عمران خان سے زیادہ عقلمند ہیں، لیکن نواز شریف کو کتابیں پڑھنے کا زیادہ شوق نہیں ہے۔
محمد زبیر کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ 60 فیصد لوگ نواز شریف کو ایک نشہ سمجھتے ہیں۔ پروگرام میں 500 کی دوڑ میں اداکارہ اریبہ حبیب نے قمر زمان کائرہ کو ہرا دیا جس کے بعد اب وہ 458 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ariba-habib-khan.jpg