عمران خان کوصرف اپنی بیوی کی فکر ہے،ایمان مزاری

5emamankhana.jpg

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر برس پڑی ہیں ،کہا کہ عمران خان کو صرف اپنی بیوی کی فکر ہے۔

ڈان نیوزی کے پروگرام دوسرا رخ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایمان مزاری نے عمران خان کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ ہمیشہ بڑھ چڑھ کر پارٹی کا دفاع کرتی تھیں، حالانکہ میرا ان سے اس معاملے پراختلاف بھی تھا مگر وہ پھر بھی پارٹی کے ساتھ کھڑی رہیں، مگر ان کی گرفتاری کے پانچ چھ دن گزرنے کے بعد عمران خان کی جانب سے ان کیلئے بیان سامنے آیا۔


ایمان مزاری نے کہا کہ اس وقت عمران خان صاحب کو اس وقت صرف اپنی اور اپنی بیوی کی پڑی ہوئی ہے انہیں اور کسی کی پرواہ نہیں ہے،یہاں تک کہ پی ٹی آئی کے وکلاء ہزاروں کی تعداد میں گرفتار پی ٹی آئی کے کارکنان کو لیگل سپورٹ تک نہیں دے رہے، ان کارکنان کا کیا قصور ہے؟

خیال رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر سے پی ٹی آئی کےقائدین اور کارکنان کی وسیع پیمانے پر گرفتاریاں سامنے آئی تھیں، محترمہ شریں مزاری بھی ان گرفتار ہونے والے افراد میں شامل تھیں ،17 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی رہائی کا حکم دیا تو پنجاب پولیس نے رہائی کے فورا بعد انہیں دوبار گرفتار کرلیا۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Bi Bi Mulk mein Martial Law Laga hoa Hai ——- Courts ineffective ho chuki Hein —- Constitution ko DUSTBIN mein dal dia gaya Hai —— Police FOUJ Kay PALTU buni hoi Hai —- Awam Gharon mein CHUP Kay baithay Hein —— IMRAN GLOIYAN KHA CHUKA HAI —- Ab aur kya karay ? —- Aap Awam ko bahar nikalain aur FOUJ ko Borders aur Barracks wapas bhejain —— Problems khatam​

 

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
اوہ اس کو ابھی تک لگتا ہے کوئی تعویز دھاگے - منتر چلا لے گی

کسی پٹواری نے یہ بہت مزیدار شعر بھیجا تھا کچھ دن پہلے

بہت ناز تھا ان کو اپنی پیرنی کے تعویزوں پہ فراز

ہم نے بھی دم کرنے کے لیے حافظ صاحب بلا لیا
 

Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
اوہ اس کو ابھی تک لگتا ہے کوئی تعویز دھاگے - منتر چلا لے گی

کسی پٹواری نے یہ بہت مزیدار شعر بھیجا تھا کچھ دن پہلے

بہت ناز تھا ان کو اپنی پیرنی کے تعویزوں پہ فراز

ہم نے بھی دم کرنے کے لیے حافظ صاحب بلا لیا
شعر بے وزن ہے۔ حافظ صاحب کی جگہ اک حافظ لگائیں۔
صرف ادبی تصیح ہے کوئی سیاسی بات نہی۔
☺️
 

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
شعر بے وزن ہے۔ حافظ صاحب کی جگہ اک حافظ لگائیں۔
صرف ادبی تصیح ہے کوئی سیاسی بات نہی۔
☺️
کسی پٹواری کا شعر ہے نا شاہد صاحب
اتنی بیوزنی تو چلے گی
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
اسکی ماں اگر پارٹی کا دفاع کرتی ہے تو اسے مفت میں دو مرتبہ قومی اسمبلی کا ممبر بنایا تھا۔۔۔ اسوقت اپنی ماں کو نہیں کہا کہ اسمبلی کی رکنیت چھوڑ دو؟

میٹھا میٹھا ہپ، کڑوا کڑوا تو
 

Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)
اسکی ماں اگر پارٹی کا دفاع کرتی ہے تو اسے مفت میں دو مرتبہ قومی اسمبلی کا ممبر بنایا تھا۔۔۔ اسوقت اپنی ماں کو نہیں کہا کہ اسمبلی کی رکنیت چھوڑ دو؟

میٹھا میٹھا ہپ، کڑوا کڑوا تو
Seat be chahiya

Qurbani be nahee deeni

har kaam mufat hou jayai