
سابق وزیراعظم عمران خان نے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بہادر افسر ڈاکٹر رضوان کی موت کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا، انہوں نے کرائم منسٹر شہباز شریف کے خلاف 16 بلین کی منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کیلئے ہر قسم کی دباؤ کو برداشت کیا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ڈاکٹر رضوان کی موت پر میں ان کے اہلخانہ سے تعزیت کرتا ہوں میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1523649362676441088
واضح رہے کہ سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان آج کے لاہور کے سروسز ہسپتال میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔
وہ موجودہ حکومت کے آنے سے قبل ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب کے عہدے پر تعینات تھے اور انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ سمیت اہم کیسز کی تفتیش کی تھی، تاہم موجودہ حکومت نے آتے ہی انہیں اس عہدے سے ہٹادیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4khandrrizwandeath.jpg
Last edited by a moderator: