
سینئر تجزیہ کار حامدمیر نے کہا ہے کہ عمران خان کاقد اتنا بڑا نہیں ہے کہ اس پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی خصوصی نشریات سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غداری کا الزام کوئی بری چیز نہیں ہے بلکہ سیاستدانوں کیلئے یہ ایک تمغہ ہے۔
انہوں نےکہا کہ پاکستان میں سب سے پہلے غداری کا الزام جنرل ایوب خان نے محترمہ فاطمہ جناح پر عائد کیا تھا،
https://twitter.com/x/status/1511296788333924354
اس سے قبل حسین شہید سہروردی پر بھی غداری کا الزام لگایا گیا، میرا نہیں خیال کہ عمران خان کا سیاسی قد اتنا بڑا ہے کہ اس کے سینے پر اتنا بڑا تمغہ سجایاجائے۔
حامد میر نے کہا کہ عمران خان پر یہ الزام لگاکر انہیں فاطمہ جناح جتنا بڑا تمغہ نہ دیں بلکہ تمغہ فاطمہ جناح کیلئے ہی رہنے دیں عمران خان پر کرپشن کے تین چار چھوٹے چھوٹے مقدمے چلادیں کافی ہوگا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hamid-mir-khan-imran.jpg