عمران خان کا فیصل چوہدری اور گنڈاپور پر برہمی کا اظہار،زبیر علی خان

faisal1hi3h.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جیل میں اپنے وکلاء سے ملاقات کے دوران پارٹی کے بعض رہنماؤں اور حکومتی رویے پر شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

صحافی زبیر علی خان کے ذرائع کے مطابق عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ *"علی امین ذاتی مفاد کے لیے فوج سے جا ملا ہے، اور جنید اکبر و تیمور جھگڑا کے درمیان تنازعہ میں پارٹی کو نقصان پہنچا رہا ہے۔"*
https://twitter.com/x/status/1917255957589156247
عمران خان نے خیبرپختونخوا میں پارٹی رہنماؤں کے اغوا پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ *"اگر پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی ہمارے لوگ اٹھائے گئے تو عوام کو کیا جواب دیں گے؟"* انہوں نے ہدایت کی کہ علی امین کو صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر آئی جی سے وضاحت طلب کرنی چاہیے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے وکیل فیصل چوہدری پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ *"جن وکلاء سے میں ملنا چاہتا ہوں انہیں اندر آنے نہیں دیا جاتا، تم ہر بار کیسے آ جاتے ہو؟"* اطلاعات کے مطابق بشریٰ بی بی نے بھی فیصل چوہدری سے بات کرنے سے انکار کر دیا۔
https://twitter.com/x/status/1917256583245094924
عمران خان نے سیالکوٹ ضمنی انتخاب میں فیصل چوہدری کی سفارش رد کرتے ہوئے فاخر نشاط گھمن کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کی ہدایت دے دی، جب کہ فیصل چوہدری اسلم گھمن کے بھائی کو ٹکٹ دلوانا چاہتے تھے۔

عمران خان نے ایک بار پھر بھارت مخالف بیانیہ اپناتے ہوئے کہا کہ *"پوری قوم بھارت کے خلاف متحد ہے، لیکن فارم 47 والے بھارت کو کوئی جواب نہیں دے سکتے۔ نوازشریف اور آصف زرداری مودی کے خلاف بیان نہیں دیں گے، کیونکہ ان کے ذاتی مفادات اور کاروبار بھارت سے جڑے ہوئے ہیں۔"
https://twitter.com/x/status/1917256905627689242
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی بہنوں کو ایک بار پھر اپنے بھائی سے ملاقات سے روک دیا گیا۔ پولیس نے راستے میں رکاوٹیں اور ٹرک کھڑے کر کے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔
 
Last edited by a moderator:

Back
Top