
تحریکِ انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ اترنے کی اجازت مسترد کر دی ہے ۔
یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1595992765766189057
پی ٹی آئی کے رہنما کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے اجازت مسترد کرنے کی کوئی وجہ نہیں دی گئی کیونکہ کوئی وجہ ہو ہی نہیں سکتی۔
اسد عمر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جان بوجھ کر اسلام آباد کی انتظامیہ عمران خان کی زندگی کے لیے خطرہ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔
جبکہ جی ایچ کیو کی جانب سے پریڈگراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیا۔ اجازت طلب کرنے کے جواب میں کہا گیا تھا پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد انتظامیہ کی حدود ہے،ان سے اجازت طلب کی جائے، جی ایچ کیو کو پریڈ گراؤنڈ میں عمران خان کا ہیلی کاپٹرلینڈ ہونے پر کوئی اعتراض نہیں۔جی ایچ کیو کی جانب سے بذریعہ خط تحریک انصاف کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا تھا۔
اپنے ایک اور پیغام میں اسدعمر کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے معاملے پر تماشا بنایا ہوا ہے، این او سی ملے یا نہ ملے عمران خان کل ہر صورت پنڈی آئیں گے، راولپنڈی میں ہماری حکومت ہے لیکن ابھی تک ایس ایچ او کو فون آجاتا ہے۔ انتظامات میں مداخلت کی کوشش کی گئی ہے لیکن ہم بھی پوری تیاری کررہے ہیں۔
اس ضمن میں شیری مزاری کاکہنا تھا کہ اسلام آبادانتظامیہ نے عمران خان کے ہیلی کو پریڈ گراؤنڈ میں اترنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے حالانکہ جی ایچ کیو کی اجازت کل آئی تھی - دونوں سے اجازت درکار ہے! واضح طور پر یہ مضحکہ خیز اور گڈکاپ، بیڈکاپ کا معاملہ ہے۔ عمران خان کا خوف سازشیوں کے ذہنوں میں بیٹھ گیا ہے اور وہ ان کی جان کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1595997310710059008
دوسری جانب راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر نے فیض آباد کے مقام پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو جلسے کی اجازت دے دی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کا اجازت نامہ 56 شرائط کے ساتھ جاری کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/adhhiihs.jpg