
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب مزاری نے حکمران جماعت پر ایک بار پھر کڑی تنقید کردی، لیگی نائب صٖدر مریم نواز کی جانب سے عمران خان پر جادو ٹونا کرانے کا الزام عائد کیا گیا،جس پر ٹویٹ میں ایمان زینب مزاری نے لکھا کہ اگر ملک کو جادو ٹونے سے ہی چلانا تھا تو پھر اس قوم کا پیسہ اتنی بڑی کابینہ پر کیوں ضائع ہو رہا ہے،انہوں نے مزید لکھا کہ ملک کا مذاق جادو ٹونے سے اڑایا جا رہا ہے اور آپ چاہتے ہیں کے جادو کرنے والوں پر بات بھی نا ہو، ایسا تو ہر گز نہیں ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1450673731215536130
بیٹی کے تنقیدی ٹویٹ پر شیریں مزاری نے جوابی ٹویٹ داغ دیا، اپنی جماعت اور عمران خان کو سپورٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں شرمندہ ہوں کہ آپ اس طرح کے غیر مستند حملوں کا سہارا لے رہی ہیں،ایک وکیل کی حیثیت سے آپ کو بغیر کسی ثبوت کے اس طرح کے الزامات لگانا زیب نہیں دیتا،جب انسان ناکام ہوجاتا ہے تو وہ تنقید کا سہارا لیتے ہوئے ذاتی سطح پر حملہ کرتا ہے جو شرمناک ہے۔
https://twitter.com/x/status/1450724121801854977
ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ شیریں مزاری اور ان کی بیٹی کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ جاری رہی ہو، اس سے قبل بھی دونوں کے درمیان سیاسی بیانات پر اختلافات ابھر کر سامنے آچکے ہیں۔
مریم نواز نے الزام عائد کیا تھا کہ عمران خان آئینی وزیراعظم نہیں ہیں، یہ اہم تقرریاں جادو ٹونے سے کرتے ہیں، جادو ٹونا اتنا ہی کامیاب ہے تو عوام کی بھلائی کے لیے استعمال کیوں نہیں کرتے؟ جنتر منتر اتنا کامیاب ہے تو پیٹرول، ڈیزل، آٹا، سستا کریں، جب آپ جنات کے ذریعے یہ سب کریں تو یہ ہی ہو گا، جنات کچھ اور کہہ رہے ہیں اور آپ کا حساب کچھ اور، ایسے لوگوں پر ہنسی آتی ہے، اگریہی طریقہ رہا تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/6s9BTCx/mazari.jpg