
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے پارٹی ترجمانوں کو عدلیہ میں عمران خان کے مبینہ سہولت کاروں کو بے نقاب کرنے کی ہدایات دیدی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس عمران خان کے بیانیے کے مقابلے میں ن لیگی بیانیے کو فروغ دینے سے متعلق اہم فیصلےکیے گئے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف کے خلاف غیر منصفانہ، انتقامی فیصلے اور گواہیاں عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔
اجلاس میں مریم نواز کی زیر صدارت عمران خان اور ان کے مبینہ سہولت کاروں کو بے نقاب کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کی گئی، مریم نواز شریف نے پارٹی ترجمانوں کو ہدایات دیں کہ عدلیہ میں موجود عمران خان کے سہولت کاروں اور نواز شریف کے مقدمات میں آئین و قانون کی پامالی کو بے نقاب کیا جائے،عمران خان پاکستان کا ماضی بن چکا ہے، اب پاکستان کے مستبقل کا سوچنا ہے۔ یہ اپنے کرپشن مقدمات سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔
مریم نواز نے نواز شریف کے خلاف غیر منصفانہ، انتقامی فیصلے، گواہیاں عوام کے سامنے لانےکی ہدایت کر دی۔
اس موقع پر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جب بینچ سازی منصفانہ طریقےسے نہیں ہوگی تو فیصلے کیسے منصفانہ ہوسکتے ہیں، آج جسٹس منصورعلی اور جسٹس مندوخیل کے فیصلے سے بینچ فکسنگ سے متعلق ہمارے بیانیے کی جیت ہوئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11khanmazibnchuakamaryam.jpg