عمران خان نے 22 مارچ کا اپنا ویڈیو پیغام دوبارہ کیوں شئیر کیا؟

ikhasassga.jpg

اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ 18 مارچ کو اسلام آباد کے جیوڈیشل کمپلیکس میں بچھائے گئے اپنے قتل کے جال سے ربّ العزت کے کرم سے بحفاظت نکلنے کے بعد میں نے 22 مارچ کو یہ بیان ریکارڈ کروایا۔

انہون نے مزید کہا کہ میں نے نہایت اصرار سے اپنے کارکنان کو تلقین کی انہیں جتنا مرضی اشتعال دلوایا جائے، انہوں نے مکمل طور پر پرامن رہتے ہوئے ہی احتجاج کرنا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1658389870799212546
عمران خان نے مزید کہا کہ انشاءاللہ جب بھی ایک آزادانہ تحقیق ہوگی میں یہ ثابت کروں گا جلاؤ گھیراؤ کرنے والے بندوق برداروں کو بالکل اسی طرح پرامن مظاہرین کی صفوں میں داخل کیا گیا جیسے یہ اس موقع پر کرنے کی منصوبہ بندی کئے ہوئے تھے جس کا پردہ میں نے اس ویڈیو میں چاک کیا۔

عمران خان نے 22 مارچ کی اس ویڈیو میں بتایا تھا کہ آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد نے ہینڈلرز کے کہنے پر دوسکواڈ بنائے ہیں جو اپنے لوگوں کو ہمارے اندر شامل کریں گے اور انہوں نے چارپانچ پولیس والے مارنے ہیں اورالزام ہم پر لگادینا ہے۔

عمران خان نے مزید بتایا کہ یہ ماڈل ٹاؤن جیسا واقعہ کریں گے اور لوگوں کو قتل کریں گے اور پھر میرے گھر آکر مرتضیٰ بھٹو ٹائپ مجھے قتل کریں گے۔

عمران خان نے اس وقت کارکنوں کو ہدایت کی تھی کہ پولیس والے آپکو اشتعال دلانے کی کوشش کریں گے لیکن آپ نے اشتعال میں نہیں آنا۔
 

Lathi-Charge

Senator (1k+ posts)
despite their plans being fully exposed, theses thugs are so daring that they still go ahead with it after few weeks. the country has been taken over by the worst kind of criminals you only see in horror movies.
 

Back
Top