
اپوزیشن اتحادپی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان نےکہا ہے کہ عمران خان نے آمریت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ(پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےیہ بیان نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے دیا اور کہا کہ قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل عدم اعتماد کی تحریک پر ایک ایسے خط کو ترجیح دی جارہی ہے جس کا اس سے کوئی تعلق بھی نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1510613249955438597
انہوں نے کہا کہ حکومت نے یہ اقدام اٹھا کر بھاگنے کی کوشش کی ہے،یہ آئین کے خلاف کارروائی ہوئی ہے، ڈپٹی اسپیکر آئین کے تحت ایسی رولنگ دینے کے مجاز نہیں ہیں، یہ لوگ آئے بھی ناجائز طریقے سے تھے اور اب گئے بھی ناجائز طریقے سے ہیں، یہ ہارے ہوئے اور شکست سے بھاگے ہوئے لوگ ہیں۔
مولانافضل الرحمان نے کہا کہ کیا یہ وہ سرپرائز تھا جو یہ قوم کو دینا چاہتے تھے؟ 1988 میں بلوچستان اسمبلی کو بھی ایسے ہی توڑا گیا تھا، ہم اگلے ہی روز ہائیکورٹ چلے گئے اور عدالت نے اسمبلی کو بحال کردیا۔
سربراہ پی ڈی ایم نے مزید کہا کہ بحران پیدا کرکے جمہوریت نہیں چلائی جاسکتی، ہمارا پہلےدن سے مطالبہ اور ہدف ملک میں عام انتخابات کا انعقاد تھا، اس حکومت نے کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں شکست کے بعد خزانے کے منہ کھول دیئے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/20220403_230354.jpg