عمران خان نے سپریم کورٹ میں غلط بیانی کی ،سلیم صافی

saleem-safi-113411.jpg


سانحہ اے پی ایس کیس میں وزیراعظم عمران خان کی سپریم کورٹ میں طلبی اور ان کے دلائل پر سینیئر تجزیہ کار اپنے تجزیئے پیش کررہے ہیں،ڈان نیوز کے پروگرام نیوز آئی میں سلیم صافی نے بھی اظہار خیال کردیا۔

سلیم صافی نے کہا کہ عمران خان نے عدالت میں غلط بیانی کی، عمران خان نے کہا کہ وہ پہلے دن سے مشرف حکومت کی پالیسی کیخلاف تھے،یہ تاریخی طور پر جھوٹ ہے، کیونکہ پرویز مشرف کا اپنا فیصلہ تھا امریکا کا انسداد دہشت گردی کی جنگ میں ساتھ دینے کا۔

سلیم صافی نے کہا کہ دوہزار دو کے الیکشن تک عمران خان پرویز مشرف کے بھرپور حامی رہے،ریفرنڈم میں ان کے لئے ووٹ بھی مانگا، اور یہ بیان بھی ریکارڈ ہے کہ پروزیرمشرف اور ان کی حکومت کے پاس امریکا کا ساتھ دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔


سلیم صافی نے کہا کہ عمران خان نے عدالت میں ڈرون حملوں کی مخالفت کا بہت ذکرکیا تو سانحہ اے پی ایس کا جو ماسٹر مائنڈ تھا عمر منصور ان کو امریکیوں نے افغانستان میں ڈرون حملے میں مارا تھا،باقی پانچ کو عدالتوں سے سزاملی،ملافضل اللہ ڈرون حملے میں مارے گئے،حکیم اللہ محسود،بیت اللہ محسودڈرون حملے میں مارے گئے،ٹی ٹی پی کو اگر کسی نے نقصان پہنچایا تو وہ ڈرون حملے نے پہنچایا،خان صاحب ڈرون حملوں کے خلاف اپنی مہم کا کریڈٹ لینا چاہ رہے تھے مجھے سمجھ نہیں آرہا خان صاحب کس کے ساتھ ہیں۔

سلیم صافی نے کہا کہ عدالت میں پیش ہونے سے زیادہ اہمیت فیصلوں کی ہوتی ہے، سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے ہم سب غفلت کے مرتکب ہوئے ہیں، ہم یہ دیکھیں گے فیصلہ کیا آتا ہے،اس سانحے کے بعد سب نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا تھا،اس وقت کے پی میں عمران خان کی حکومت تھی لیکن انہوں نے کمیشن نہیں بنایا،ہائیکورٹ کے حکم پر کمیشن بنایا گیا۔ابھی تک یہ معاملہ زیرسماعت ہے۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے وزیر اعظم سے استفسار کیا کہ کیا سانحہ اے پی ایس کے ذمہ داروں کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی ہے اور اس سانحہ میں جاںبحق بچوں کے ورثا نے اس وقت کے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی تھی کیا اس بارے میں کچھ ہوا؟

اس پر وزیر اعظم نے پہلے تو یہ جواب دیا کہ اس وقت تو ان کی مرکز میں حکومت ہی نہیں تھی اور پھر یہ معاملہ عدالت پر ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے کوئی مقدس گائے نہیں ہے اور اگر عدالت اس بارے میں حکم دے تو اس پر عمل درآمد ہو گا۔

وزیر اعظم نے عدالت سے اپیل کی کہ ان ذمہ داروں کے تعین کے لیے بھی احکامات جاری کرے جنھوں نے افغان جنگ میں امریکہ کا ساتھ دیا اور جس کے اثرات دہشت گردی کی صورت میں ملک پر پڑے اور 80 ہزار پاکستانیوں کی جانوں کا ضیاع ہوا۔
 

Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
چل ہٹ حرامی لفافی مادر چود۔۔ تیری گانڈ میں کسی دن کوئی افغانی ہی پھٹے گا۔۔
 

Back
Top