
نجی ٹی وی چینل کے پرورگام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے اداروں کو اپنے لیے ڈھال کے طور پر استعمال کیا اور ہر ممکن کوشش کی کہ اپوزیشن اور ریاستی اداروں میں ٹکراؤ ہو جائے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی حکومت یہی کہتی رہی ہے کہ ہم ایک صفحے پر ہیں اور دوسرا عمران خان خود بھی باور کراتے رہے کہ ان کا کوئی متبادل نہیں ہے، بلکہ تمام اداروں کو اپنے لیے ڈھال بنا لیا اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ٹکراؤ جیسی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی ہے اور بڑی حد تک کامیاب بھی رہے۔
سلیم صافی نے کہا کہ اداروں نے یہ ظاہر کیا کہ وہ غیر جانبدار ہیں اور اسی بات کو مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف ڈھیل اور بڑی رعایت سمجھتے ہیں اسی وجہ سے یہ بیانات آ رہے ہیں۔
سہیل وڑائچ نے موجودہ صورتحال پر کہا کہ اپوزیشن کی یہ بڑی ناکامی ہے کہ وہ اتنے مسائل کے باوجود بھی عام عوام کو باہر نہیں نکال سکی، مگر لگتا ہے کہ یہ اب صرف اپوزیشن کیلئے کرنا ناممکن ہے جب تک انہیں کسی کی پشت پناہی حاصل نہ ہو جائے۔
انہوں نے کہا ک اپوزیشن نہ صرف اب بلکہ کبھی بھی کسی بھی دور میں اس قابل نہیں ہوتی کہ وہ اکیلے کسی حکومت کو نکال باہر کرے۔ حکومت بہت طاقتور ہوتی ہے اس کو نکالنے کیلئے اگر اپوزیشن اور اسٹیبلشمنٹ مل جائیں تو حکومت کمزور ہو جاتی ہے مگر فی الحال ایسی صورتحال نظر نہیں آتی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/saleem-saafi-khan.jpg