عمران خان نے آپریشن رجیم چینج میں سعودی عرب کے کردار کی نفی کردی

4imrankhankskkainkakrkrj.png

سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمے میں سعودی عرب کے کردار کی نفی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے حوالے سے یہ بیان پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیا اور کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ آپریشن رجیم چینج میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں ہے۔

اس موقع پر صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ عمران خان سے جیل میں سیاسی امور پر مشاورت ہوئی ہے، مشاورت کے دوران فیصلہ ہوا ہے کہ سینیٹ میں لیڈر آف دی اپوزیشن شبلی فراز ہوں گے، آج ہی شبلی فراز کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا 6جماعتی اجلاس 29 اپریل کو منعقد کیا جائے گا جس میں سیاسی جلسے اور جلوسوں کا آغاز کیا جائے گا، سعودی عرب کی جانب آنے والے بیانات کے حوالے سے عمران خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن رجیم چینج میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی رہنما حسن رؤف کا کہنا تھا کہ عمران خان عنقریب جیل سے باہر ہوں گے اور ملک کے وزیراعظم ہوں گے، ہماری جیت ہوگی اور دشمن کی ہار ہوگی۔

ملاقات میں موجود مزمل اسلم نے ٹویٹ میں کہا الحمدللہ آج عمران خان صاحب سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی، ان کو اطلاع دی سعودی عرب سے منسلک رجیم چینج سے متعلق پروپیگنڈہ کی۔ آگے ہنسے اور بولے میری حکومت ختم ہونے سے چند ماہ پہلے سعودی عرب کے دورے میں میرے بغیر اصرار کئے محمد بن سلمان نے فوری تین ارب ڈالر کا ڈپوزٹ جاری کیا اور 1.2 ارب ڈالر کی آئل فیسیلیٹی بھی دیجو آج تک پاکستان کے پاس امانت ہے۔ اور صرف ایک ہفتے پہلے میری حکومت کے جانے سے دوسری OIC کا انعقاد سعودی عرب کے تعاون کے بغیر ممکن ہی نہیں تھی۔ آخر میں بولے بولنے والے کچھ عقل کا استعمال کریں۔

https://twitter.com/x/status/1780919417406382129
 

cokee

Minister (2k+ posts)
Jis party ki National leadership ali Muhammad homeopatheic aur Marwat dangar hoo us sey aur kiy umeed